وزارت دفاع
محکمۂ امورِ عسکری نے خصوصی مہم 6 کے دوران 2.46 لاکھ سے زائد فائلوں کا جائزہ لیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 OCT 2026 4:48PM by PIB Delhi
وزارتِ دفاع کےمحکمۂ امورِ عسکری کی جانب سے خصوصی مہم 6 کا نفاذ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک کیا جا رہا ہے۔ اس مہم کا مقصد صفائی ستھرائی کی عمومی سرگرمیوں، جگہوں کے بہتر انتظام، ناکارہ اشیا کو ٹھکانے لگانے، غیر ضروری ریکارڈ کو تلف کرنے اور دستیاب جگہوں کو خوب صورت بنانے کے ذریعے دفاتر اور ان کے اطراف کو صاف ستھرا بنانا ہے۔
مہم کے پہلے دو ہفتوں کے دوران 2.46 لاکھ سے زائد فائلوں کا جائزہ لیا جا چکا ہے، مہم کے 3,553 مقامات پر صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں اور 158 قواعد و ضوابط کا جائزہ لے کر انہیں آسان بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، اب تک ناکارہ اشیا کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے 50.60 لاکھ روپے کی آمدنی بھی حاصل کی گئی ہے۔
مقررہ اہداف کی مؤثر تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے مہم کی پیش رفت کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جا رہی ہے۔ عوامی شکایات، اراکینِ پارلیمنٹ، وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او)اور ریاستی حکومتوں سے موصول ہونے والے مراسلات کے زیرِ التوا معاملات میں کمی لانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس مہم میں ملک بھر کی مسلح افواج اور دفاعی ادارے سرگرمی سے حصہ لے رہے ہیں۔
*******
) ش ح – رک )
U.NO- 6414
(ریلیز آئی ڈی: 2326051)
وزیٹر کاؤنٹر : 9