سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مساوات کی بنیاد پر ایک نئی شروعات


دیگر ذات میں شادی کی حوصلہ افزائی کی اسکیم کے تحت کامیابی کی ایک مثالی کہانی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 OCT 2026 4:00PM by PIB Delhi

مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کی زندگی کا سفر ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کی دیگر ذات میں شادی کی حوصلہ افزائی کی اسکیم کے تحت بروقت مدد ملنے سے جوڑے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز زیادہ اعتماد اور استحکام کے ساتھ کر سکتے ہیں۔

دیگر ذات  میںشادی دو افراد کے ملاپ سے بڑھ کر ہے، یہ مساوات، اخوت، باہمی احترام اور سماجی ہم آہنگی کی اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔

شادی کے بعد اس جوڑے، یعنی جناب گائیکواڑ اور محترمہ مورے(نام تبدیل کر دیے گئے ہیں)کو اپنا گھر بسانے اور مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے کے دوران مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ نیا گھر بسانے اور روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے کے اخراجات کے پیشِ نظر، زندگی کے اس نئے مرحلے کا آغاز کرتے وقت ان کے لیے مدد حاصل کرنا ضروری ہو گیا تھا۔

مہاراشٹر حکومت کے  سماجی بہبود کے محکمے کے ذریعے نافذ کی جانے والی دیگر ذات میں شادی کی حوصلہ افزائی کی اسکیم ان کے لیے مدد کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوئی۔ اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی مالی امداد سے جوڑے کو گھریلو استعمال کی ضروری اشیا خریدنے، روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے اور مالی تحفظ کی جانب ابتدائی قدم اٹھانے میں مدد ملی۔

اس امداد سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور انہیں مل کر ایک مستحکم اور خود انحصار مستقبل کی تعمیر کے لیے کوشش کرنے کی ترغیب ملی۔ اس جوڑے کے لیے یہ معاونت نہ صرف گھر کی فوری ضروریات پوری کرنے میں مددگار ثابت ہوئی بلکہ خاندانی زندگی کی بنیاد رکھنے کے دوران انہیں اطمینان اور حوصلہ بھی ملا۔

یہ اسکیم دیگر ذات  میں شادیوں کی حوصلہ افزائی اور ذات پات کی بنیاد پر قائم رکاوٹوں سے بالاتر ہو کر مساوات کو فروغ دینے کے ذریعے سماجی شمولیت کو یقینی بنانے کے وسیع تر عزم کی بھی عکاسی کرتی ہے۔ اہل جوڑوں کی معاونت کے ذریعے اس اقدام کا مقصد سماجی رشتوں کو مضبوط بنانا، ذات پات کی بنیاد پر امتیازی سلوک کو کم کرنا اور باہمی افہام و تفہیم، وقار اور احترام پر مبنی معاشرے کو فروغ دینا ہے۔

مہاراشٹرا حکومت سماجی بہبود کے محکمےکے تئیں اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اس جوڑے نے اعتراف کیا کہ اس امداد نے انہیں زیادہ اعتماد کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی شروع کرنے میں مدد دی۔ ان کا تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ مخصوص ضرورتوں کے مطابق فراہم کی جانے والی معاونت جہاں گھریلو استحکام میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، وہیں ایک جامع اور ہم آہنگ معاشرے کے وسیع تر تصور کو آگے بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

 

******

 (ش ح ۔ ع و  ۔ص ج )

U. No.6410


(ریلیز آئی ڈی: 2326045) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English