کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی سی او کی سوویکلپ پہل سے کانوں کے پائیدار متبادل استعمال کو فروغ دیا گیا، مذکورہ پہل کو ایس کے او سی ایچ گولڈ ایوارڈ 2026 سے نوازا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 OCT 2026 12:47PM by PIB Delhi

کاکنی کی وزرات کے تحت کول کنٹرولر آرگنائزیشن (سی سی او) نے کانوں کو سائنسی طریقے سے بند کرنے اور کان کنی کے بعد زمین کے پائیدار ازسرِ نو استعمال کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔

سی سی او نے سوویکلپ تیار کیا ہے، جو ادارے کا اپنا تیار کردہ کانوں کے متبادل استعمال کا ایک ٹول ہے۔ اس کا مقصد منظم اور اعداد و شمار پر مبنی فیصلہ سازی کے عمل کے ذریعے متعلقہ فریقوں کو کانوں کے متبادل استعمال کے لیے موزوں پروجیکٹوں کے انتخاب میں مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ ٹول متعدد تکنیکی، ماحولیاتی، سماجی اور اقتصادی معیارات کی بنیاد پر متبادل استعمال کے پروجیکٹوں کا جائزہ لیتا ہے اور ان کی درجہ بندی کرتا ہے۔

ایک موزوں پروجیکٹ کی نشاندہی کے بعد، صارفین پی آر آئی  ایس ایم(پوسٹ مائننگ ری پرپزنگ امپلیمنٹیشن اسٹریٹجی ماڈل) کے ذریعے اس پر عمل درآمد کے مختلف طریقوں کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ پی آر آئی  ایس ایم پروجیکٹوں  کے تصورات، نفاذ کے طریقۂ کار، کیس اسٹڈیز، تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) کے نمونے، ٹینڈر سے متعلق دستاویزات اور اسی نوعیت کے شعبوں میں کام کرنے والے اداروں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔

سوویکلپ (ایس یو وی آئی کے اے ایل پی)  کی اختراعی نوعیت اور افادیت کو 26 ستمبر 2026 کو ‘‘ڈیجیٹل آپریشنل ایفیشنسی- ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی’’ کے زمرے میں ایس کے او سی ایچ گولڈ ایوارڈ 2026 کے ذریعے قومی سطح پر تسلیم کیا گیا۔ایس کے او سی ایچ ایوارڈز حکمرانی، ٹیکنالوجی، اختراع اور تبدیلی پر مبنی ایسے اقدامات میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف کے لیے دیے جاتے ہیں جو عوامی مفاد میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261021124819_f83c4d.jpg

سی سی او نے کانوں کی بندش اور ان کے پائیدار متبادل استعمال کے حوالے سے باخبر فیصلہ سازی میں معاونت کے لیے ایک منظم علمی تبادلے اور صلاحیت سازی کے اقدام کے طور پر سوویکلپ سمواد ویبینار سیریز بھی شروع کی ہے۔ اس قومی ویبینار سیریز میں کوئلہ کمپنیوں، سرکاری عہدیداروں، تکنیکی ماہرین، تعلیمی اداروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا گیا، تاکہ کان کنی کے بعد زمین کے استعمال سے متعلق عملی حل، اختراعی ماڈلز اور بہترین طور طریقوں کا تبادلہ کیا جا سکے۔

اس سیریز کے تحت مجموعی طور پر 12 موضوعاتی ویبینار منعقد کیے گئے، جن میں ریکلیم اور ایل آئی وی ای ایس فریم ورک، سوویکلپ مائن ری پرپزنگ ٹول، پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کا قیام، کمیونٹی کی شمولیت، سیاحت اور سیاحتی مقامات کی ترقی، روزگار کے مواقع، مالی اعانت کے طریقۂ کار، متروک کانوں کے خالی گڑھوں کے اختراعی استعمال، اور کانوں کی منتقلی سے متعلق قومی و بین الاقوامی تجربات جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔

اس ویبینار سیریز نے کوئلہ کمپنیوں میں کانوں کی بندش کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں ادارہ جاتی فہم کو مستحکم کیا ہے۔ اس کے ذریعے قانونی ضوابط کی تعمیل سے آگے بڑھتے ہوئے ماحولیاتی بحالی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، کمیونٹی کی ترقی اور اقتصادی تنوع پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ماہرین کی قیادت میں ہونے والے تبادلۂ خیال اور علمی تبادلے سے پائیدار متبادل استعمال کے پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کے لیے عملی بصیرت اور قابلِ توسیع طریقۂ کار فراہم ہوئے ہیں۔

یہ اقدامات کان کنی وزارت کے اس وژن کی حمایت کرتے ہیں جس کا مقصد بند کوئلہ کانوں کو کارآمد اثاثوں میں تبدیل کرنا اور خطوں کی پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔

***

ش ح۔ش آ ۔ن م۔

U- 6399


(ریلیز آئی ڈی: 2325854) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil , Telugu