وزارت دفاع
سکریٹری دفاع نے ڈی بی آئی ایم کے مطابق وزارتِ دفاع اور محکمۂ دفاع کی نئی ویب سائٹس کا آغاز کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 OCT 2026 5:16PM by PIB Delhi
سکریٹری دفاع جناب راجیش کمار سنگھ نے 19 اکتوبر 2026 کو وزارتِ دفاع (ایم او ڈی) اور محکمۂ دفاع (ڈی او ڈی) کی جدید کاری کے بعد نئی ویب سائٹس کا افتتاح کیا۔ یہ جدید، قابلِ رسائی اور صارف دوست پلیٹ فارم ڈیجیٹل برانڈ آئیڈنٹیٹی مینوئل (ڈی بی آئی ایم) 3.0 اور ہندوستان کی سرکاری ویب سائٹس کے رہنما خطوط (جی آئی جی ڈبلیو) 3.0 کے مکمل طور پر مطابق ہیں۔
ان ویب سائٹس کے ذریعے شہریوں، متعلقہ فریقوں اور صارفین کو وزارتِ دفاع کی پالیسیوں، اقدامات، سرگرمیوں، نوٹیفکیشنز، دفاع سے متعلق تازہ ترین معلومات اور دیگر اہم وسائل تک بلا رکاوٹ رسائی حاصل ہوگی۔ ان پر مواد ہندوستان کی 22 سرکاری زبانوں میں دستیاب ہے، جس سے وسیع تر رسائی اور معلومات تک بہتر رسائی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ ویب سائٹ www.mod.gov.in پر دیکھی جا سکتی ہے۔
یہ اقدام ڈیجیٹل انڈیا اور ای -گورننس کے حکومت کے وژن سے ہم آہنگ ہے اور ایک محفوظ و جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے شفافیت، کارکردگی، قابلِ رسائی خدمات اور شہریوں کی ضروریات کے مطابق معلومات کی فراہمی کو فروغ دیتا ہے۔
.......................................................................................................
) ش ح –م م-ق ر)
U.No. 6325
(ریلیز آئی ڈی: 2325200)
وزیٹر کاؤنٹر : 11