وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی نے گجرات میں تقریباً 19.41 کروڑ روپے مالیت کا 13 کلوگرام غیر ملکی سونا ضبط کرکے سونے کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا؛ تین افراد گرفتار


دبئی میں مقیم ایک مالی معاون کی مدد سے یہ نیٹ ورک احمد آباد اور سورت کے ہوائی اڈوں کے ذریعے کام کرتا تھا، جب کہ وڈودرا میں سونا غیر قانونی طور پر پگھلانے کا ایک یونٹ بھی قائم تھا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 OCT 2026 4:18PM by PIB Delhi

ڈائرکٹوریٹ  آف ریونیو  انٹلی جنس (ڈی آر آئی) نے سونے کی اسمگلنگ کرنے والے ایک منظم گروہ کا پردہ فاش کیا ہے، جو سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈہ،  احمد آباد اور سورت بین الاقوامی ہوائی اڈہ  کے ذریعے غیر ملکی سونا ہندوستان میں لاتا تھا۔ کسٹمز ایکٹ، 1962 کے تحت تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ڈی آر آئی کے افسران نے مشتبہ افراد کی نگرانی کی اور 16 اکتوبر 2026 سے شروع ہونے والی 42 گھنٹے طویل کارروائی کے دوران مربوط تلاشی لی۔ اس کارروائی میں اسمگلنگ کے پورے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا، جس میں ہوائی مسافروں کے ذریعے سونے کی اسمگلنگ، اسے متعلقہ افراد کے حوالے کرنا، غیر قانونی طور پر پگھلانا اور زیورات کی دکان کے ذریعے فروخت کرنا شامل تھا۔ اس کارروائی کے دوران 13.017 کلوگرام غیر ملکی سونا، جس کی مالیت تقریباً 19.41 کروڑ روپے ہے، سے متعلق لین دین کا انکشاف ہوا ہے اور تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اسمگلر سونے کو ملک میں لانے کے لیے مسافروں کے ذریعے نت نئے خفیہ طریقے استعمال کرتے تھے۔ ان میں روڈیم کی تہ چڑھی سونے کی باریک تاریں، ٹرالی بیگوں کی اندرونی تہوں میں چھپایا گیا سونا اور بیگوں کے اندرونی خول میں چھپایا گیا سونے کا پیسٹ شامل تھا۔ ہندوستان پہنچنے کے بعد مبینہ طور پر سونا ہوائی اڈوں کے باہر موجود کارندوں کے حوالے کیا جاتا تھا اور پھر درمیانی افراد کے ذریعے اسے وڈودرا میں واقع سونا پگھلانے والے  ایک غیر قانونی مرکز  تک پہنچایا جاتا تھا۔ اس کے بعد پگھلائے گئے سونے کو نقد رقم کے عوض فروخت کرنے کے لیے احمد آباد کی ایک زیورات کی دکان کو فراہم کیا جاتا تھا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261019162143_8e1bc4.jpg

سونے  کوپگھلانے والا غیر قانونی مرکز

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261019162205_e58609.jpg

روڈیم کوٹڈ تار

 


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261019162225_76a09e.jpg

گولڈ پیسٹ

اس مربوط کارروائی کے نتیجے میں تقریباً 890 گرام سونا ضبط کیا گیا اور غیر قانونی طور پر پگھلائے گئے 6.41 کلوگرام سونے سے متعلق مجرمانہ شواہد برآمد کیے گئے۔ زیورات کی دکان پر مزید تلاشی کے دوران غیر ملکی سونے کی ایسی اینٹیں برآمد ہوئیں،  جن کا کوئی دستاویزی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ اس کے علاوہ، تقریباً 5.8 کلوگرام اسمگل شدہ سونے سے متعلق لین دین کے ریکارڈ بھی ملے، جسے اس گروہ کے دبئی میں مقیم مرکزی مالی معاون سے وابستہ ایک الگ کارندے کے ذریعے پہنچایا گیا تھا۔

اس کارروائی سے اسمگل شدہ سونے کی نقل و حرکت اور اسے ٹھکانے لگانے میں مسافروں، کارندوں، درمیانی افراد، سونا پگھلانے والے مرکز  کے منتظم اور زیورات کی تجارت سے وابستہ ذرائع کے باہمی مربوط کردار کا انکشاف ہوا۔ تحقیقات کے دوران کارندے/مالی معاون، سونا پگھلانے والے مرکز کے منتظم اور دیگر اہم افراد کی شناخت کی گئی۔ کسٹمز ایکٹ، 1962 کی دفعات کے تحت تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ کارروائی منظم سونے کی اسمگلنگ کرنے والے نیٹ ورکوں  کو ختم کرنے کے لیے ڈی آر آئی کی مرکوز کوششوں کو اجاگر کرتی ہے، جس کے تحت سونے کو چھپانے اور ہوائی اڈوں کے ذریعے منتقل کرنے سے لے کر اسے پگھلانے، مالی معاونت فراہم کرنے اور ملکی منڈی میں فروخت کرنے تک، اسمگلنگ کے ہر مرحلے سے وابستہ افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

........................................................................................................

) ش ح –م م-ق ر)

U.No. 6318


(ریلیز آئی ڈی: 2325145) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , Gujarati , Assamese , Tamil , Telugu