پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پیٹرولیم و قدرتی گیس کی وزارت نے ’’سوچھتا ہی سیوا 2026‘‘ مہم کامیابی کے ساتھ مکمل کی


صفائی  ستھرائی کے لیے نشان زد   9845  مقامات کی حالت بہتر بنائی گئی، 937 عوامی مقامات کی صفائی کی گئی، آبی ذخائر کی صفائی کے لیے 143 مہمات چلائی گئیں اور صحت کی احتیاطی جانچ کے 276 کیمپ منعقد کیے گئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 OCT 2026 12:47PM by PIB Delhi

پیٹرولیم و قدرتی گیس کی وزارت (ایم او پی این جی) نے اپنے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرنے والے مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں (سی پی ایس ایز) اور اپنے منسلک دفاتر کے ساتھ مل کر 17 ستمبر 2026 سے 2 اکتوبر 2026 تک ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ مہم میں حصہ لیا۔

اس مہم کا آغاز 17 ستمبر 2026 کو نئی دہلی کے کرتویہ بھون-3 میں عہد لینے کی تقریب سے ہوا، جس کی صدارت وزارتِ پیٹرولیم و قدرتی گیس کے سکریٹری نے کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261019124935_3b8614.png

مہم کے دوران، پیٹرولیم و قدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری نے باقاعدگی سے پیش رفت کا جائزہ لیا اور تمام متعلقہ فریقوں کو ہدایت دی کہ وہ مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنائیں اور اپنی کوششیں تیز کریں۔

مہم کے تحت اہم کامیابیاں

صفائی ستھرائی کے لیے نشان زد مقامات اور عوامی مقامات کی حالت میں بہتری

پہلے مرحلے کے تحت، وزارت اور اس کے اداروں نے نشان زدہ مقامات پر صفائی ستھرائی اور ان کی حالت بہتر بنانے کے لیے سرگرمیاں انجام دیں۔ اس کے ساتھ بازاروں، محلوں، بیت الخلا، دفاتر اور آبی ذخائر سے متعلق اقدامات بھی کیے گئے۔

مجموعی طور پر صفائی ستھرائی کے لیے نشان زد 9845 مقامات (سی ٹی یوز) کی حالت بہتر بنائی گئی، جن میں 99548 افراد نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ، 937 عوامی مقامات کی صفائی کی گئی، جن میں 45526 افراد نے تعاون کیا۔

مہم کے تحت آبی ذخائر کی صفائی کے لیے 143 مہمات چلائی گئیں، جن میں 1264 افراد نے حصہ لیا۔ ان سرگرمیوں کا مقصد صفائی ستھرائی کو فروغ دینا اور آبی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔ اس کے علاوہ، محلوں میں صفائی ستھرائی کی 543 مہمات بھی منعقد کی گئیں۔

سوچھ پاٹھ شالہ: صفائی ستھرائی کے تئیں نوجوانوں کا رول

اس مہم کے تحت طلبہ، تعلیمی اداروں اور کمیونٹی سے وابستہ افراد کو شامل کیا گیا، تاکہ نوجوانوں میں صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی بیداری کو فروغ دیا جا سکے۔

مہم کے تحت رپورٹ کردہ سرگرمیوں میں مجموعی طور پر 18700 اسکولی بچوں نے حصہ لیا۔ ان سرگرمیوں میں بیداری پیدا کرنے اور عملی مظاہروں کے پروگرام، متعلقہ فریقوں کی شمولیت، اسکول کی سطح پر صفائی ستھرائی کے اقدامات، ’’جل سنچئے سمواد‘‘ اور ’’گیان یاترا‘‘ کی سرگرمیاں شامل تھیں۔ مہم کے دوران گیان یاترا کی سرگرمیوں میں 3109 طلبہ کی شرکت بھی ریکارڈ کی گئی۔

صفائی متر سرکشا ایوم سمان شیویر

صفائی کارکنوں کی اہم خدمات کے اعتراف میں، وزارت کے اداروں کی جانب سے صفائی متر سرکشا ایوم سمان کے 234 کیمپ منعقد کیے گئے۔ ان کیمپوں میں 7098 صفائی کارکنوں نے شرکت کی۔

چار ہزار 65 شرکاء کے لیے صحت کی احتیاطی جانچ کے 276 کیمپ منعقد کیے گئے، جبکہ پی پی ای  کی 3518 کٹس تقسیم کی گئیں۔ یہ اقدامات صفائی کارکنوں کی حفاظت، صحت، وقار اور فلاحی سہولتوں تک ان کی رسائی کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ کی عکاسی کرتے ہیں۔

سوچھتا  کے لیے جن بھاگیداری

بیداری مہمات، کھاد بنانے کے اقدامات، پلاسٹک کے استعمال میں کمی سے متعلق سرگرمیوں اور کمیونٹی پروگراموں کے ذریعے شہریوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس مہم کے دوران کھاد بنانے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی 450 مہمات چلائی گئیں، سوچھتا کے لیے کھیلوں سے متعلق 154 سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں 3530 افراد نے حصہ لیا، جبکہ ’’پلاسٹک کو انکار کریں‘‘ سے متعلق سرگرمیوں میں 2662 افراد شریک ہوئے۔ ان اقدامات کا مقصد کچرے  سے نمنٹنے کے پائیدار بندوبست کو فروغ دینا اور صفائی ستھرائی کی مہمات میں کمیونٹی کی شرکت کو بڑھانا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image007_20261019125118_37eb70.jpg

سوچھتا سے سمردھی

پانچویں مرحلے کے تحت، کچرے سے دولت پیدا کرنے اور سرکلر اکانومی  سے متعلق اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی، جن میں ’’کباڑ سے جگاڑ‘‘ اور ’’کباڑ سے کلا‘‘ شامل ہیں۔ ان اقدامات کے تحت حاصل ہونے والی کامیابیوں میں 191 آرٹ کالجوں اور اداروں کی شمولیت، پلاسٹک کی ری سائیکلنگ کے 175 میلوں کا انعقاد، پلاسٹک کچرا انتظامی اکائیوں (پی ڈبلیو ایم یوز) کی 135 اکائیوں کا جائزہ، ’’کباڑ سے جگاڑ‘‘ کے تحت 687 اندراجات اور ’’کباڑ سے کلا‘‘ کے تحت 607 اندراجات شامل ہیں۔

ان سرگرمیوں کے ذریعے کچرے کو تخلیقی انداز میں دوبارہ استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی اور وسائل کی بازیافت اور کچرے کے پائیدار انتظام کے بارے میں بیداری کو فروغ دیا گیا۔

سوچھتا کے جذبے کو برقرار رکھنا

یہ کامیابیاں وزارت، اس کے مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں، متعلقہ تنظیموں، ملازمین، طلبہ، صفائی کارکنوں اور شہریوں کی مشترکہ کوششوں کی عکاسی کرتی ہیں۔ صفائی مہمات، بیداری پروگراموں، فلاحی کیمپوں اور کچرے سے نمٹنے کے انتظام سے متعلق اقدامات کے ذریعے اس مہم کا مقصد عوامی شرکت کو فروغ دینا اور صفائی کو مستقل معمول کے طور پر اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

وزارتِ پیٹرولیم و قدرتی گیس صفائی ستھرائی، ماحولیاتی ذمہ داری اور کمیونٹی کی شرکت کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ صاف ستھرے اور ترقی یافتہ ہندوستان کے وسیع تر وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا تعاون دے سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ش ب۔ن م۔

U-6303


(ریلیز آئی ڈی: 2325051) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil