وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

اے آئی آئی اے نے دو مفاہمت ناموں ، اہم تعلیمی اشاعتوں اور ڈیجیٹل لانچوں کے ساتھ اپنا دسواں یوم تاسیس منایا


کوماراکون2026 آیورویدک چائلڈ ہیلتھ کیئر پر عالمی سطح پر غور و فکر کے ساتھ اختتام پذیر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 OCT 2026 9:38PM by PIB Delhi

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید(اے آئی آئی اے)، نئی دہلی کے شعبۂ کومار بھرتیہ کے زیر اہتمام بچوں کی آیورویدک صحت نگہداشت سے متعلق تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کوماراکون 2026 ہفتے کے روز اختتام پذیر ہوئی۔ کانفرنس کے دوران آیوروید کے ذریعے بچوں کی صحت نگہداشت کو فروغ دینے کے موضوع پر بین الاقوامی سطح پر سائنسی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ کانفرنس کا آخری دن ادارے کے دسویں یومِ تاسیس کے ساتھ بھی مطابقت رکھتا تھا۔ اس موقع پر آیوروید کی تعلیم، تحقیق، طبی خدمات میں مہارت اور عالمی تعاون کے شعبوں میں ایک دہائی کی پیش رفت کا جشن منایا گیا۔

اس کانفرنس میں بین الاقوامی ماہرین، ماہرینِ تعلیم، محققین، معالجین، پالیسی سازوں اور صنعت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس دوران بچوں کی صحت نگہداشت میں آیوروید اور روایتی، تکمیلی اور انضمامی طب (ٹی سی آئی ایم)کے کردار پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ جس میں سائنسی توثیق، بین الشعبہ جاتی تحقیق اور احتیاطی نگہداشت پر خصوصی زور دیا گیا۔

عالمی سطح پر بچوں کی صحت میں روایتی، تکمیلی اور انضمامی طب (ٹی سی آئی ایم) کے موضوع پر منعقدہ سائنسی اجلاس میں برطانیہ، سری لنکا، جرمنی، نیپال، ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، اٹلی اور امریکہ سمیت مختلف ممالک کے ماہرین نے اپنے خیالات پیش کیے۔ اس دوران بچوں کے لیے آیورویدک تعلیم، ضابطہ جاتی فریم ورک، روایتی طریقہ ہائے علاج اور بچوں کی صحت نگہداشت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بچوں کی صحت نگہداشت میں تحقیق، اختراع اور تجارت بنانے کے عمل کو فروغ دینے کے لیے صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان اشتراک کے موضوع پر ایک پینل مباحثہ بھی منعقد کیا گیا۔ اس کی صدارت اے آئی آئی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر( ویدیہ) پی کے پرجاپتی نے کی۔ جبکہ وزارتِ آیوش کے مشیر (آیوروید) ڈاکٹر اے رگھو نے شریک صدر کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس مباحثے میں تحقیق پر مبنی مصنوعات کی تیاری، معیار کی یقین دہانی اور تعلیمی تحقیق کے نتائج کو صحت نگہداشت کے قابلِ رسائی حل میں تبدیل کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس کے علاوہ کومار بھرتیہ میں پالیسی، تعلیم اور تحقیق کے موضوع پر ایک گول میز کانفرنس بھی منعقد ہوئی۔ جس میں خصوصی تعلیم، تحقیق اور پالیسی تعاون کے ذریعے آیورویدک اطفال کے شعبے کو مضبوط بنانے کی حکمتِ عملیوں پر غور کیا گیا۔

یومِ تاسیس کی تقریب میں لوک سبھا کے معزز رکن پارلیمنٹ جناب رام ویر سنگھ بدھوڑی نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر پدم بھوشن ویدیہ دیویندر تریگو ناجی اور پروفیسر ڈاکٹر ابھیمنیو کمار سابق ڈائریکٹر اے آئی آئی اے اور سی ای او، سی اے وائی ای آئی ٹی نے مہمانانِ اعزاز کے طور پر شرکت کی۔ جبکہ ڈاکٹر اشوک کمار ورشنے، قومی تنظیمی سکریٹری، آروگیہ بھارتی اور رکن، قومی میڈیکل کمیشنمہمان خصوصی کی حیثیت سےر موجود رہے۔ اے آئی آئی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر(ویدیہ) پی کے پرجاپتی بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس تقریب کی خاص بات اے آئی آئی اے اور راشٹریہ آیوروید ودیا پیٹھ اور اے آئی آئی اے اور آروگیہ بھارتی کے درمیان دو مفاہمت ناموں پر دستخط تھے۔ ان معاہدوں کا مقصد آیوروید کے میدان میں ادارہ جاتی تعاون اور علم کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر15 سے زائد علمی مطبوعات اور تعلیمی وسائل کا اجرا بھی کیا گیا۔ ادارے نے اپنی نئی ڈیجیٹل برانڈ شناختی رہنما کتاب (ڈی بی آئی ایم) ویب سائٹکے مطابق تیار کردہ آیوش کے شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد کے لیے ای کورس انٹرپرینیورشپ اور اسٹارٹ اَپ ڈیولپمنٹ کے بنیادی اصول (ایف ای ایس ڈی اے پی) اور تحقیقی طریقۂ کار اور طبی شماریات کی درسی کتاب  کابھی اجراء کیا۔اس کے علاوہ، جڑوں سے وابستگی اور ترقی: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کا سفر کے عنوان سے ای بک کا آن لائن اجرا کیا گیا، جس میں ادارے کے قیام سے لے کر اب تک کے سفر اور اس کی کامیابیوں کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔

اے آئی آئی اے کے تمام اراکین کو مبارک باد دیتے ہوئے لوک سبھا کے معزز رکن پارلیمنٹ جناب رام ویر سنگھ بدھوڑی نے کہاکہ’’میں نے اے آئی آئی اے کی سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی تھی اور 2016 سے 2026 تک اس ادارے کی غیر معمولی ترقی کا مشاہدہ کیا ہے۔ یہ اسپتال قابلِ ستائش خدمات انجام دے رہا ہے اور معزز وزیر اعظم نے اس کی ترقی کے ہر مرحلے پر تعاون فراہم کیا ہے۔‘‘

معزز وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اور ادارے کی ٹیم کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے اے آئی آئی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر(ویدیہ) پی کے پرجاپتی نے کہا، ’’کوماراکون 2026 کی کامیابی اے آئی آئی اے کے تمام اراکین کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے اس کانفرنس کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے دن رات محنت کی ہے۔‘‘

********

 (ش ح ۔م ح۔ش ب ن)

U. No.6292


(ریلیز آئی ڈی: 2325017) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi , Tamil