صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرِ جمہوریہ ہند کی جانب سے درگا پوجا کے موقع پر مبارک باد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 OCT 2026 10:47PM by PIB Delhi
صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے درگا پوجا کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں صدرِ جمہوریہ نے کہا:‘‘درگا پوجا کے مبارک موقع پر، میں ملک اور بیرونِ ملک مقیم تمام بھارتی کو دلی مبارک باد اور نیک تمنائیں پیش کرتی ہوں۔
درگا پوجا کا تہوار بھارت کے مالا مال روحانی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔ ماں درگا کی جانب سے مہیشاسُر پر فتح، برائی پر دیوی طاقتوں کی جیت کی ایک متاثر کن مثال ہے۔ ماں درگا کو ایسی دیوی کے طور پر پوجا جاتا ہے جو لوگوں کو دوسروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کی حکمت عطا کرتی ہیں۔ درگا پوجا کا تہوار شہریوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے۔ اس تہوار کی تقریبات ہماری روایات، طرزِ زندگی، فنون اور ثقافت کی خوب صورت عکاسی کرتی ہیں۔
درگا پوجا خواتین کی طاقت کا احترام کرنے کی ہماری روایت کی بھی عکاس ہے۔ ہم اپنی ذاتی اور سماجی زندگی کے ہر پہلو میں خواتین کا احترام یقینی بنا کر ماں درگا کے تئیں اپنی حقیقی عقیدت کا اظہار کر سکتے ہیں۔
میں دعا کرتی ہوں کہ ماں درگا کی مہربانیوں سے تمام شہریوں کی زندگی خوشیوں اور خوش حالی سے بھر جائے اور ہمارا ملک تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔’’
*******
) ش ح – رک )
U.NO- 8288
(ریلیز آئی ڈی: 2325003)
وزیٹر کاؤنٹر : 7