وزارت دفاع
لوکاین-2026: ہندوستانی بحریہ کا جہاز سدرشنی عمان کے صلالہ سے روانہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 OCT 2026 6:51PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ کا تین مستولوں والا بحری تربیتی جہاز آئی این ایس سدرشنی 14 سے 17 اکتوبر 2026 تک عمان کے صلالہ میں قیام کے بعد تاریخی بین المحیطی تعیناتی ’لوکاین-2026‘ کو جاری رکھتے ہوئے اگلے سفر پر روانہ ہوگیا۔ یہ سفر ہندوستانی بحریہ کے شاندار بحری ورثے اور بحری تربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں میں پیشہ ورانہ بحری مہارت، ثابت قدمی اور قیادت کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
بندرگاہ پر قیام کے دوران پیشہ ورانہ تبادلے اور کھیلوں کی سرگرمیوں نے ہندوستانی بحریہ اور عمان کی رائل نیوی کے درمیان باہمی رفاقت کو فروغ دینے کے ساتھ دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط کیا اور عوام سے عوام کے روابط کو تقویت دی۔
’لوکاین-2026‘ کے دسویں ماہ میں داخل ہونے کے ساتھ آئی این ایس سدرشنی کا سفر ہندوستانی بحریہ کے تلاش و جستجو کے جذبے، پیشہ ورانہ مہارت اور بحری سفارت کاری کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ بین الاقوامی سمندری حدود سے گزرتا یہ جہاز ہندوستان کے سفیر کے طور پر خیرسگالی اور بحری شراکت داری کو فروغ دے رہا ہے، جبکہ ’وسودھیو کٹمبکم‘ کے تہذیبی تصور اور ’مہاساگر‘ (علاقوں میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور جامع پیش رفت) کے وژن کو آگے بڑھا رہا ہے۔
_20261018185332_559059.jpeg)
_20261018185351_d64f4b.jpeg)
_20261018185410_a028ed.jpeg)
_20261018185431_a0a541.jpeg)
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 6282 )
(ریلیز آئی ڈی: 2324949)
وزیٹر کاؤنٹر : 8