نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم وائی بھارت–این ایس ایس کی جانب سے نشہ مُکت یووا ابھیان کے دوسرے ماہ کا آغاز، ملک بھر میں یوگ اور خود حفاظتی دیوس کا اہتمام


ملک بھر میں 183 اداروں اور عوامی مقامات پر 91,179 افراد کی شرکت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 OCT 2026 10:54PM by PIB Delhi

وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل نے ایم وائی بھارت اور قومی خدمت اسکیم (این ایس ایس) کے ذریعے 16 اکتوبر 2026 کو ملک گیر سطح پر ’’یوگ اور آتم رکشا دیوس‘‘ (یوگ اور خود حفاظتی دن) کے اہتمام کے ساتھ ’’نشہ مُکت یووا برائے وکست بھارت 100 ہفتہ عہد مہم‘‘ کے دوسرے ماہ کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم کے ہاتھوں افتتاح کے بعد یہ مہم اپنے دوسرے ماہ میں داخل ہو گئی ہے، جس کا موضوع ’’صحت مند نوجوان، نشے سے پاک نوجوان (شکتی اور سیوا)‘‘ ہے۔ اس مہم میں جسمانی صحت، ذہنی مضبوطی، نظم و ضبط اور خود اعتمادی کو صحت مند اور نشے سے پاک معاشرے کے بنیادی عناصر کے طور پر اہمیت دی جا رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261017225530_666f28.jpg

پانچویں ہفتے کے تحت منعقدہ سرگرمیوں میں ملک بھر کے 183 تعلیمی اداروں، این ایس ایس یونٹوں اور گود لیے گئے دیہات میں 91,179 افراد نے شرکت کی۔ ان سرگرمیوں میں مقامی رہنماؤں، پولیس اہلکاروں، کھیلوں کے حکام، طبی ماہرین اور سند یافتہ یوگ اساتذہ نے حصہ لیا، تاکہ صحت مند طرزِ زندگی، ذاتی تحفظ اور نشہ آور اشیا کے غلط استعمال کے بارے میں بیداری کو فروغ دیا جا سکے۔

اس مہم کے تحت یوگ کے 332 اجلاس منعقد کیے گئے، جن میں 19,882 خواتین سمیت 34,290 افراد نے شرکت کی، جب کہ خود حفاظتی مظاہروں کے 311 پروگراموں میں 18,364 خواتین سمیت 31,507 افراد شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ، عوامی بیداری کی 180 سرگرمیوں کے ذریعے 25,391 افراد کو شامل کیا گیا۔ یوگ کے اجلاسوں میں یوگ کے مشترکہ طریقۂ کار اور سکون بخش تکنیکوں کو شامل کیا گیا، تاکہ جسمانی صحت اور ذہنی دباؤ پر قابو پانے کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ خود حفاظتی مظاہروں میں عملی حفاظتی تدابیر، حالات سے باخبر رہنے اور ذاتی تحفظ کی تکنیکوں پر توجہ دی گئی، بالخصوص نوجوان خواتین کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261017225545_4a8e3a.jpg

مہم میں خواتین کی شرکت مجموعی شرکا کا 57.1 فیصد رہی، جو اس مہم میں ان کی بھرپور شمولیت کی عکاسی کرتی ہے۔ دہلی، جے پور، لکھنؤ، پٹنہ اور تریویندرم سمیت علاقائی ڈائریکٹوریٹوں میں خواتین کی قابلِ ذکر شرکت ریکارڈ کی گئی۔ ان سرگرمیوں میں معاون تنظیموں کے طور پر انوورت وشو بھارتی سوسائٹی، بی اے پی ایس، بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز اور ایم وائی بھارت کیندروں نے تعاون کیا۔

ملک گیر سطح پر اس دن کے اہتمام کے نتیجے میں ڈیجیٹل ذرائع پر بھی وسیع پیمانے پر تشہیر ہوئی، جس کے تحت #NashaMuktYuva ہیش ٹیگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر 4,197 پوسٹیں بلا معاوضہ شیئر کی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261017225555_808b6e.jpg

یوگ، خود حفاظتی تربیت اور عوامی بیداری کو یکجا کرکے یہ مہم نشہ آور اشیا کے غلط استعمال کی روک تھام میں جسمانی صحت، ذہنی تندرستی اور ذاتی قوتِ برداشت کے کردار کو مستحکم کرتی ہے۔ 100 ہفتوں کی عہد مہم کے ذریعے ایم وائی بھارت اور این ایس ایس، ’’وکست بھارت‘‘ اور نشے سے پاک ہندوستان کے تصور کو حقیقت میں بدلنے کے لیے نوجوانوں اور عوام کو متحرک کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس مہم کی رہنمائی این ایس ایس کے اس نصب العین سے ہوتی ہے: ’’میں نہیں، بلکہ آپ‘‘۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-6271

 


(ریلیز آئی ڈی: 2324870) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी