وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

کولکاتا میں بھگدڑ کے باعث جانی نقصان پر وزیر اعظم کا اظہارِ رنج و غم


وزیر اعظم کی جانب سے مالی امداد کا اعلان

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 OCT 2026 11:27PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کولکاتا میں بھگدڑ کے باعث ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مغربی بنگال کی حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ حادثے میں جاں بحق ہوئے ہر شخص کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی امدادی فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی جبکہ زخمیوں کو 50,000 روپے دیے جائیں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’کولکاتا میں بھگدڑ کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ اپنے عزیزوں کو کھونے والوں کے ساتھ میری دلی ہمدردیاں ہیں۔ زخمی جلد از جلد صحت یاب ہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے: وزیر اعظم نریندر مودی‘‘

وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ جاں بحق ہوئے ہر شخص کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی امدادی فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50,000 روپے دیے جائیں گے۔

اس واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جناب مودی نے ایکس پر لکھا:

’’کولکاتا میں بھگدڑ کا واقعہ افسوس ناک ہے۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائیں۔

مغربی بنگال کی حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-6273


(ریلیز آئی ڈی: 2324869) وزیٹر کاؤنٹر : 9