وزارت ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ثقافت و سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت 19 اکتوبر 2026 کو نئی دہلی میں سال 2024 اور 2025 کے لیے استاد بسم اللہ خان یوا پرسکار پیش کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 OCT 2026 6:39PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کے مرکزی وزیر ثقافت و سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت 19 اکتوبر 2026 کو صبح 10 بجے نئی دہلی کے رویندر بھون میں واقع میگھ دوت کمپلیکس میں موسیقی، رقص اور ڈرامے کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے 106 نوجوان فن کاروں کو سال 2024 اور 2025 کے لیے استاد بسم اللہ خان یوا پرسکار پیش کریں گے۔

تقریب میں وزارتِ ثقافت کے سکریٹری جناب وویک اگروال مہمانِ اعزازی ہوں گے، جبکہ سنگیت ناٹک اکادمی کی چیئرپرسن ڈاکٹر سندھیا پوریچا تقریب کی صدارت کریں گی۔

استاد بسم اللہ خان یوا پرسکار کا  قیام  سنگیت ناٹک اکادمی نے 2006 میں کیا تھا۔ اس کا مقصد 40 سال تک کی عمر کے نوجوان فن کاروں کی صلاحیتوں کو تسلیم کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس وقت سے ہر سال ایک خصوصی تقریب میں نوجوان فن کاروں کو یہ اعزازات پیش کیے جاتے ہیں۔

سنگیت ناٹک اکادمی کی جنرل کونسل نے 22 سے 26 مارچ 2026 کے دوران نئی دہلی میں منعقدہ اپنے اجلاس میں متفقہ طور پر سال 2024 اور 2025 کے لیے سنگیت ناٹک اکادمی استاد بسم اللہ خان یوا پرسکار کے لیے 106 نوجوان فن کاروں کا انتخاب کیا۔

استاد بسم اللہ خان یوا پرسکار کے تحت 25,000 روپے (صرف پچیس ہزار روپے) نقد انعام کے علاوہ ایک تامر پتر اور ایک انگ وسترم بھی پیش کیا جاتا ہے۔

اعزاز حاصل کرنے والوں کی فہرست

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 6232


(ریلیز آئی ڈی: 2324522) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu