قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی، بھارت نے مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں امباڈ صنعتی علاقے کے قریب کیمیائی مادوں سے آلودہ فیکٹری کے کچرےکے رساؤ کے باعث بورویل کے پانی کے آلودہ ہونے کی اطلاعات کا ازخود نوٹس لیا


مہاراشٹر کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی

مہاراشٹر اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ سے بھی رائے طلب کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 OCT 2026 5:47PM by PIB Delhi

قومی حقوق انسانی کمیشن (این ایچ آر سی)، بھارت نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اس خبر کا ازخود نوٹس لیا ہے کہ مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں امباڈ صنعتی علاقے کے قریب واقع دتّا نگر علاقے میں بورویل کا پانی آلودہ ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اس آلودگی کی وجہ پڑوسی صنعتی علاقے کی فیکٹریوں سے مبینہ طور پر خارج ہونے والے کیمیائی مادوں سے آلودہ کچرے کا رساؤ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مقامی باشندوں کو گزشتہ دو ماہ سے آلودہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر خبر میں دی گئی معلومات درست ہیں، تو یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سنگین مسائل کو جنم دیتی ہیں۔ لہٰذا، اس نے مہاراشٹر کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ اس کے علاوہ، مہاراشٹر اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ سے بھی رائے طلب کی گئی ہے۔

7 اکتوبر 2026 کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق، بچوں کو اسکول نہ جانے کا مشورہ دیا گیا، جبکہ ڈاکٹروں نے علاقے کی خواتین کو حمل سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ۔ مقامی باشندے صاف پینے کا پانی خریدنے پر ہر ماہ تقریباً 5,000 روپے خرچ کر رہے ہیں، اس کے علاوہ طبی علاج پر بھی انہیں بھاری رقم خرچ کرنی پڑ رہی ہے۔

************

ش ح۔ م م۔ ق ر

UN-No-6224


(ریلیز آئی ڈی: 2324464) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी