وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نےکوماراکون-2026کا افتتاح کیا اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے ڈیجیٹل اقدامات کا آغاز کیا


روایتی طبی طریقوں کی عالمی سطح پر قبولیت کے لیے، تحقیق کے ذریعے ان کی سائنسی بنیاد قائم کرنا ضروری ہے: نائب صدر

ٓیوروید میں احتیاطی صحت کی دیکھ بھال ، غذائیت اور بچوں کی نشوونما کے شعبوں میں بے پناہ امکانات موجود ہیں: مرکزی وزیرجناب پرتاپ راؤ جادھو

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید آیورویدک تعلیم، تحقیق اور طبی نگہداشت کے شعبے میں ایک رہنما ادارے کے طور پر ابھرا ہے: ویدیہ راجیش کوٹیچا

تحقیق، جدت طرازی اور طبی مشق کو فروغ دینے کے لیے کوماراکون-2026  ڈیجیٹل اقدامات کا آغاز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 OCT 2026 5:55PM by PIB Delhi

 نائب صدر جمہوریہ،جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج نئی دہلی میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید میںکوماراکون-2026 کا افتتاح کیا۔ یہ ادارہ وزارتِ آیو کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے۔ یہ تقریب کومارابھریتیا (آیورویدک اطفال/بچوں کے امراض) پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس ہے۔ اس کا انعقاد 15 سے 17 اکتوبر 2026 تک بچوں کی صحت کے مستقبل کی تشکیل: کومارابھریتیا میں عالمی تناظر، تحقیقی جدتیں اور طبی محاذ کے موضوع کے تحت کیا جا رہا ہے۔ یہ موقع ادارے کے یومِ تاسیس کی مناسبت سے بھی منایا گیا، جس میں آیورویدک تعلیم، طبی خدمات، سائنسی تحقیق اور جدت طرازی کے شعبوں میں گزشتہ ایک دہائی کی پیش رفت کا جشن منایا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261015182224_1cfa9e.jpg

نائب صدر نے روایتی طبی طریقوں کی افادیت ثابت کرنے، مریضوں کا اعتماد مضبوط کرنے اور بھارت کے روایتی طبی نظاموں کی عالمی سطح پر قبولیت بڑھانے کے لیے مزید سائنسی تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے روایتی طبی نظام ایک قیمتی ورثہ ہیں، جن کی جڑیں ملک کی تہذیبی دانش اور صدیوں پرانی علمی روایات میں پیوست ہیں۔ انہوں نے یوگا کو ملنے والی بین الاقوامی پذیرائی اور جام نگر میںعالمی ادارہ صحت کےروایتی ادویات کے عالمی مرکزکے قیام کو، بھارت کے روایتی علم کو دنیا تک پہنچانے کے اہم سنگِ میل قرار دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261015182236_2514eb.jpg

وزیراعظم جناب نریندر مودی کے اس وژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کوایمس کے معیار کے مطابق ترقی دی جائے، نائب صدر نے کہا کہ ادارہ اس وژن کی تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نےآل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیورویدکو اس کے 10ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد دی اور ادارے کی ساکھ کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تحقیق، جدت طرازی اور تعلیمی عمدگی کے شعبوں میں مسلسل کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے محققین اور ماہرین سے اپیل کی کہ وہ روایتی حکمت کو محفوظ رکھیں، سائنسی تصدیق کے ذریعے اسے مزید مضبوط بنائیں اور بچوں کی صحت کو اپنی کوششوں کا مرکز بنائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261015182244_327ab5.jpg

آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور صحت و خاندانی بہبود کے وزیر مملکت،جناب پرتاپ راؤ جادھو نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہندوستان کے روایتی طبی نظاموں کے ارتقائی سفر پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ آیوروید اور دیگر روایتی نظامِ صحت، جنہیں کبھی محض متبادل طریقوں کے طور پر دیکھا جاتا تھا، اب ادارہ جاتی ترقی، سائنسی تحقیق، معیار کی یقین دہانی اور شواہد پر مبنی طبی طریقوں کے ذریعے وسیع تر نظامِ صحت کا حصہ بن رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261015182254_1cabc1.jpg

وزارتِ آیوش کی 11 سالہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے، جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آیوش نظاموں پر عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد، صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں توسیع، اور روایتی طب کے شعبے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی شناخت کو اجاگر کیا۔ وزیر موصوف نے اس تبدیلی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے ایک نمایاں ادارے کے طور پر ابھرنے کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ 2017 میں وزیر اعظم کی جانب سے قوم کے نام وقف کیے جانے کے بعد سے، اس ادارے نے اپنی تعلیمی اور طبی صلاحیتوں کو مضبوط کیا ہے،این اے اے سی کی جانب سےاے پلس پلس درجہ بندی حاصل کی ہے، اپنی خصوصی آؤٹ پیشنٹ خدمات میں توسیع کی ہے اور اپنے تحقیقی بنیادی ڈھانچے کو جدید تر بنایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image006_20261015182313_c8bce2.jpg

'کماراکون-2026 کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے،جناب جادھو نے کہا کہ بچوں کی صحت کو قومی ترجیح کے طور پر برقرار رہنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہبھارت کا قدیم آیورویدک علم، احتیاطی صحت کی دیکھ بھال ،ماں اور بچے کی غذائیت، نیز نشوونما اور ارتقاء کے حوالے سے انتہائی قیمتی نقطہ نظر فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی صحت کے لیے قابلِ اعتماد، محفوظ اور مؤثر طریقے وضع کرنے کی خاطر، اس روایتی علم کو جدید سائنسی طریقوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔

 

وزارتِ آیوش کے سیکرٹری، ویدیہ راجیش کوٹیچا نے اس موقع کو آیوش سیکٹر کی کامیابیوں اور بھارت میں روایتی طب کی ادارہ جاتی تبدیلی پر غور کرنے کا ایک اہم موقع قرار دیا۔ انہوں نےنیشنل آیوش مشن  کے ذریعے آیوش کو مضبوط بنانے، صحت کی دیکھ بھال تک رسائی بڑھانے، تحقیقی اقدامات، معیار کی یقین دہانی اور بین الاقوامی تعاون کے لیے حکومت کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے جام نگر میںڈبلیو ایچ او گلوبل سینٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن کے قیام، اورآیوش ریسرچ پورٹل نیزٹریڈیشنل میڈیسن گلوبل لائبریری کے ذریعے سائنسی لٹریچر کی بڑھتی ہوئی دستیابی کا بھی ذکر کیا۔

 

 آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروی کے تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے، ویدیا کوٹیچا نے نوٹ کیا کہ انسٹی ٹیوٹ 45 سے زیادہ خصوصی او پی ڈی چلاتا ہے، 12 اسپیشلٹیز میں پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کی تعلیم فراہم کرتا ہے، 105 فارماکو ویجیلنس مراکز میں سرپرست اور 97 سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی تعلیمی تعاون کو برقرار رکھتا ہے۔ انہوں نے گوا میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید سیٹلائٹ کیمپس کے قیام اور مرکزی بجٹ 2026-27 میں تین نئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید اداروں کے اعلان کا بھی حوالہ دیا۔

 

کمارابھرتیہ کے مرکزی کردار کا ذکر کرتے ہوئے سکریٹری نے بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کو مضبوط بنانے میں تحقیق، تعاون اور اختراع کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ کمارا کون-2026 بچوں کی صحت میں آیوروید کے تعاون کو مزید آگے بڑھائے گا اوربھارت کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں اس کے کردار کو تقویت بخشے گا۔

 

معززین کا خیرمقدم کرتے ہوئے، پروفیسر (ویدیا) پی کے پرجاپتی، ڈائرکٹر، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، نئی دہلی نےکماراکون -2026 کو انسٹی ٹیوٹ کے ایک دہائی کی خدمت، تعلیمی ترقی اور سائنسی کامیابی کو مکمل کرنے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے اس موقع پر شرکت کرنے کے لیے نائب صدر کا شکریہ ادا کیا اور کلاسیکی آیورویدک علم کو عصری سائنسی تحقیقات کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے 2017 میں قوم کے لیے اپنے وقف کے بعد سے انسٹی ٹیوٹ کی پیشرفت پر روشنی ڈالی، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نےاین اے اے سی پلس پلس ایکریڈیٹیشن اوراین اے بی ایچ معیار کی پہچان حاصل کی ہے اور اپنی خصوصی طبی خدمات، تحقیقی سہولیات اور تعلیمی پروگراموں کو بڑھانا جاری رکھا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image007_20261015182320_eea334.jpg

 

 

پروفیسر پرجاپتی نے اس بات پر زور دیا کہ صحت مند معاشرے کی تعمیر کے لیے بچوں کی صحت کی دیکھ بھال بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کنڈر لیب کے قیام پر روشنی ڈالی، جو پیڈیاٹرک الیکٹرو فزیالوجی اور غیر حملہ آور تشخیص کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کرتی ہے، اور آیورینفارمیٹکس لیب، جو اے آئی سے چلنے والی فارمولیشن کی ترقی اور خوراک کے ڈیزائن میں معاونت کرتی ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ کانفرنس طبی بصیرت کا اشتراک کرنے، ترجمہی تحقیق پر تبادلہ خیال کرنے اور بچوں کے لیے دوستانہ علاج کے طریقوں کو تلاش کرنے کے لیے ایک قابل قدر پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سائنسی بات چیت سے بین الاقوامی تعاون کو فروغ ملے گا اور تحقیق اور اختراع کے ذریعے بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے نئی راہیں کھلیں گی۔

افتتاحی تقریب کے دوران، نائب صدر نے آیوش اسٹارٹ اپ پورٹل، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید آئی سی اے آئی این ای ویب سائٹ اور آیوروید ڈیجیٹل انوویشن اینڈ وینچر ایکسلریشن سہولت ا افتتاح کیا۔ انہوں نے وامان ایپ اور پنچکرما اسسمنٹ ایپ کو بھی لانچ کیا، جو آیوروید میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، انٹرپرینیورشپ اور ٹیکنالوجی سے چلنے والی کلینیکل پریکٹس کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

 

نائب صدر کی موجودگی میں مہارشی انٹرنیشنل یونیورسٹی،امریکہ اور  آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، نئی دہلی کے درمیان مفاہمت کی ایک بین الاقوامی یادداشت کا بھی تبادلہ کیا گیا، جو بین الاقوامی تعلیمی اور تحقیقی تعاون کے لیے انسٹی ٹیوٹ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

 

ڈاکٹر منیشا اوپیندر کوٹھیکر، چیئرپرسن، نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (این سی آئی ایس ایم)، آیوش کی وزارت کے سینئر افسران اور مختلف آیوش اداروں کے سربراہان کے ساتھ اس موقع پر موجود تھیں۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے نامور ویدیا، اطفال صحت کی دیکھ بھال کے ماہرین، محققین، ماہرین تعلیم اور بین الاقوامی مندوبین کو بھی اکٹھا کیا گیا۔

KAUMARACON-2026 آیورویدک پیڈیاٹرک کیئر میں پیشرفت پر غور و خوض جاری رکھے گا، سائنسی سیشنز اور مباحثوں کے ساتھ جس کا مقصد بچوں کی صحت کے لیے ثبوت پر مبنی نقطہ نظر کو مضبوط کرنا ہے۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 1675


(ریلیز آئی ڈی: 2324136) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati