شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پریاڈک لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) کی ماہانہ بلیٹن، ستمبر 2026 سے متعلق پریس نوٹ


شہری علاقوں کی افرادی قوت اور روزگار میں شرکت کی شرح میں اضافہ

شہری خواتین کی افرادی قوت میں شرکت کی شرح اکتوبر 2025 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر

مجموعی بے روزگاری کی شرح (یو آر) مستحکم ،گزشتہ سال کی بہ نسبت اس میں کمی درج کی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 OCT 2026 4:00PM by PIB Delhi

اہم نکات

  • ستمبر 2026 میں مجموعی افرادی قوت میں شرکت کی شرح  (15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے) 55.5 فیصد درج کی گئی، جو ستمبر 2025 کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

 

  • شہری علاقوں کی افرادی قوت میں شرکت کی شرح  (15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے)  اگست 2026 کے 50.4 فیصد سے بڑھ کر ستمبر 2026 میں 50.7 فیصد ہو گئی۔

 

  • ستمبر 2026 میں مجموعی طور پر خواتین کی افرادی قوت میں شرکت کی شرح  (15 سال اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین کے لیے)  سالانہ 0.5 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 34.6 فیصد ہو گئی۔جبکہ اس عرصے کے دوران دیہی خواتین کی افرادی قوت میں شرکت کی شرح 1.0 فیصد پوائنٹ اضافے کے ساتھ 38.9 فیصد تک پہنچ گئی۔

 

  • ستمبر 2026 میں مجموعی طور پر روزگار میں شرکت کی شرح  (15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے)  سالانہ  0.3 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 52.7 فیصد ہو گئی۔

 

  • ستمبر 2026 میں مجموعی بے روزگاری کی شرح (یو آر)، (15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے) 5.0 فیصد پر برقرار رہی، جو ستمبر 2025 کی بہ نسبت 0.2 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

 

  • ستمبر 2026 میں دیہی خواتین کی بے روزگاری کی شرح (یو آر)  سالانہ 0.4 فیصد پوائنٹس گھٹ کر3.9 فیصد رہ گئی، جو سال 2026 کے دوران ریکارڈہونے والی سب سے کم سطح ہے۔

 

اے۔ تعارف

پریاڈک لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس)، جو قومی شماریاتی دفتر (این ایس او)، وزارتِ شماریات و پروگرام  کےنفاذ  (ایم او ایس پی آئی)  کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے، افرادی قوت میں شمولیت اور روزگار و بے روزگاری کی صورتِ حال سے متعلق اعداد و شمار کا بنیادی ذریعہ ہے۔ ملک میں افرادی قوت سے متعلق اشاریوں کے ماہانہ اور سہ ماہی تخمینے فراہم کرنے کے لیے جنوری 2025 سے پی ایل ایف ایس کے جائزے کے طریقۂ کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔

 

پی ایل ایف ایس کے ماہانہ نتائج ماہانہ بلیٹن کی صورت میں جاری کیے جاتے ہیں۔ بلیٹن میں موجودہ ہفتہ وار ی حالت (سی ڈبلیو ایس) کے طریقۂ کار کے تحت، پورے ہندوستان کی سطح پر روزگار کے اہم اشاریوں، یعنی افرادی قوت میں شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر)، آبادی میں برسرِ روزگار افراد کا تناسب (ڈبلیو پی آر) اور بے روزگاری کی شرح (یو آر) کے تخمینے پیش کیے جاتے ہیں۔

اپریل 2025 سے اگست 2026 تک کی ماہانہ بلیٹن پہلے ہی جاری کی جاچکی ہیں۔ ستمبر 2026 کا موجودہ ماہانہ بلیٹن اس سلسلے کی اٹھارہویں بلیٹن ہے۔

موجودہ ہفتہ واری حالت (سی ڈلیو ایس) کے مطابق 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد سے متعلق اہم نتائج:

  • شہری علاقوں کی افرادی قوت میں شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر) میں اضافہ:

 

15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے حوالے سے مجموعی افرادی قوت میں شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر) ستمبر 2026 میں تقریباً حسب سابق برقرار  رہی اور اگست 2026 کے 55.6 فیصد کے مقابلے میں 55.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ دیہی علاقوں کی افرادی قوت میں شرکت کی شرح اگست 2026 کے 58.2 فیصد کے مقابلے میں 58.0 فیصد دج کی گئی، جبکہ شہری علاقوں میں اس شرح میں معمولی اضافہ ہوا اور یہ اگست 2026 کے 50.4 فیصد سے بڑھ کر ستمبر 2026 میں 50.7 فیصد ہو گئی، یعنی 0.3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گیا۔

سالانہ بنیاد پر مجموعی افرادی قوت میں شرکت کی شرح میں 0.2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو ستمبر 2025 کے 55.3 فیصد سے بڑھ کر ستمبر 2026 میں 55.5 فیصد ہو گئی۔ اس عرصے کے دوران دیہی علاقوں میں یہ شرح 0.6 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 57.4 فیصد سے 58.0 فیصد ہو گئی، جبکہ شہری علاقوں میں اس شرح میں معمولی کمی آئی اور یہ ستمبر 2025 کے 50.9 فیصد سے گھٹ کر ستمبر 2026 میں 50.7 فیصد ہو گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261015154119_1bc299.png

 

ستمبر 2026 میں شہری علاقوں میں افرادی قوت میں شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر) میں ماہانہ 0.3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گیا، جس کے نتیجے میں یہ شرح بڑھ کر 50.7 فیصد ہو گئی۔

 

  • شہری علاقوں میں خواتین کی افرادی قوت میں شرکت کی شرح میں اضافہ

 

ستمبر 2026 میں خواتین کی مجموعی افرادی قوت میں شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر) اگست 2026 کے 34.8 فیصد کے مقابلے میں 34.6 فیصد درج کی گئی۔ شہری خواتین کی افرادی قوت میں شرکت کی شرح میں ماہانہ نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ شرح اگست 2026 کے 25.4 فیصد سے بڑھ کر ستمبر 2026 میں 25.9 فیصد ہو گئی، یعنی 0.5 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس طرح شہری خواتین کی افرادی قوت میں شرکت کی شرح اکتوبر 2025 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ دیہی خواتین کی افرادی قوت میں شرکت کی شرح ستمبر 2026 میں 38.9 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ گزشتہ ماہ یہ شرح 39.4 فیصد تھی۔

سالانہ بنیاد پر خواتین کی مجموعی افرادی قوت میں شرکت کی شرح میں 0.5 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ ستمبر 2025 کے 34.1 فیصد سے بڑھ کر ستمبر 2026 میں 34.6 فیصد ہو گئی۔ اس عرصے کے دوران دیہی خواتین کی افرادی قوت میں شرکت کی شرح میں 1.0 فیصد پوائنٹ کا اضافہ ہوا اور یہ شرح 37.9 فیصد سے بڑھ کر 38.9 فیصد ہو گئی۔ دوسری جانب، شہری خواتین کی افرادی قوت میں شرکت کی شرح تقریباً مستحکم رہی؛ یہ شرح ستمبر 2025 کے 26.1 فیصد کے مقابلے میں ستمبر 2026 میں 25.9 فیصد درج کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261015154208_714334.png

دیہی خواتین کی افرادی قوت میں شرکت کی شرح میں سالانہ 1.0 فیصد پوائنٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو ستمبر 2026 میں بڑھ کر 38.9 فیصد ہو گئی۔

 

  • شہری افرادی قوت میں (مردوں اور خواتین) شرکت کی شرح میں اضافہ

ستمبر 2026 میں مجموعی آبادی میں برسرِ روزگار افراد کا تناسب (ڈبلیو پی آر) تقریباً حسب سابق برقرار رہا اور اگست 2026 کے 52.8 فیصد کے مقابلے میں 52.7 فیصد درج کیا گیا۔ شہری علاقوں میں روزگار میں شرکت کی شرح اکتوبر 2025 کے بعد اپنی بلند ترین سطح، یعنی 47.2 فیصد پر پہنچ گئی۔ اس اضافے کا اثر مردوں اور خواتین دونوں پر دیکھا گیا۔ شہری مردوں کی روزگار میں شرکت کی شرح اگست 2026 کے 70.7 فیصد سے بڑھ کر ستمبر 2026 میں 71.0 فیصد ہو گئی، جبکہ شہری خواتین کی شرح 23.2 فیصد سے بڑھ کر 23.5 فیصد ہو گئی۔ اس کے برعکس، دیہی علاقوں میں روزگار میں شرکت کی شرح ماہانہ بنیاد پر 55.8 فیصد سے گھٹ کر 55.5 فیصد ہو گئی۔

سالانہ مجموعی طور پر روزگار میں شرکت کی شرح میں 0.3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ شرح ستمبر 2025 کے 52.4 فیصد سے بڑھ کر ستمبر 2026 میں 52.7 فیصد ہو گئی۔ دیہی علاقوں میں یہ شرح 0.7 فیصد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 54.8 فیصد سے بڑھ کر 55.5 فیصد ہو گئی، جبکہ شہری علاقوں میں یہ شرح تقریباً 47 فیصد کے آس پاس برقرار رہی۔ پورے ہندوستان  کی سطح پر اس مدت کے دوران مردوں کی روزگار میں شرکت کی شرح 0.4 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 73.6 فیصد ہو گئی، جبکہ خواتین کی شرح میں 0.5 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 32.8 فیصد تک پہنچ گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261015154303_bca8b1.png

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image006_20261015154312_c782ee.png

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image007_20261015154320_1a63a2.png

 

ستمبر 2026 میں شہری مردوں اور خواتین کی روزگار میں شرکت کی شرح (ڈبلیو پی آر) میں اضافہ ہوا  اور ماہانہ بنیاد پر دونوں کی شرح میں 0.3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گیا۔

 

  • مجموعی بے روزگاری کی شرح (یو آر)حسب سابق برقرار

ستمبر 2026 میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں مجموعی بے روزگاری کی شرح (یو آر) اگست 2026 کی طرح 5.0 فیصد پر برقرار رہی۔ دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح تقریباً رہی، جو گزشتہ ماہ کے 4.1 فیصد کے مقابلے میں 4.2 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ شہری علاقوں میں یہ شرح معمولی اضافے کے ساتھ 6.8 فیصد سے بڑھ کر 6.9 فیصد ہو گئی۔

ستمبر 2025 کے مقابلے میں ستمبر 2026 میں مجموعی بے روزگاری کی شرح میں 0.2 فیصد پوائنٹس کی کمی درج ہوئی اور یہ 5.0 فیصد پر آ گئی۔ دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح 0.4 فیصد پوائنٹس کم ہوئی، جو ستمبر 2025 کے 4.6 فیصد سے گھٹ کر ستمبر 2026 میں 4.2 فیصد رہ گئی۔ دوسری جانب، شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح تقریباً مستحکم رہی اور ستمبر 2025 کے 6.8 فیصد کے مقابلے میں ستمبر 2026 میں 6.9 فیصد درج کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image009_20261015154356_301f69.png

دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح (یو آر) میں سالانہ بنیاد پر 0.4 فیصد پوائنٹس کی کمی درج کی گئی، جس کے نتیجے میں ستمبر 2026 میں یہ شرح گھٹ کر 4.2 فیصد رہ گئی

 

  • سالانہ لحاظ سےمردوں اور خواتین  دونوں میں بے روزگاری کی شرح میں کمی

ستمبر2026 میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مردوں میں مجموعی بے روزگاری کی شرح (یو آر) گزشتہ ماہ کی طرح 4.9 فیصد پر برقرار رہی۔ اس طرح جون 2026 سے بے روزگاری کی شرح میں کمی یا استحکام کا رجحان برقرار رہا۔ شہری مردوں میں بے روزگاری کی شرح اگست 2026 کے 6.1 فیصد سے گھٹ کر ستمبر 2026 میں 6.0 فیصد ہو گئی۔ خواتین میں مجموعی بے روزگاری کی شرح تقریباً حسب سابق برقرار رہی، جو گزشتہ ماہ کے 5.1 فیصد کے مقابلے میں 5.2 فیصد درج کی گئی۔ دیہی خواتین میں بے روزگاری کی شرح 3.9 فیصد درج کی گئی، جو سال 2026 کے دوران ریکارڈ ہونے والی سب سے کم سطح ہے، جبکہ شہری خواتین میں یہ شرح معمولی اضافے کے ساتھ 8.9 فیصد سے بڑھ کر 9.2 فیصد ہو گئی۔

سالانہ موازنے سے پتہ چلتا ہے کہ مردوں میں مجموعی بے روزگاری کی شرح 0.2 فیصد پوائنٹس گھٹ کر ستمبر 2026 میں 4.9 فیصد رہ گئی، جبکہ اسی عرصے کے دوران خواتین میں مجموعی بے روزگاری کی شرح میں 0.3 فیصد پوائنٹس کی کمی درج کی گئی۔ یہ کمی خاص طور پر دیہی علاقوں میں نمایاں رہی، جہاں مردوں میں بے روزگاری کی شرح 0.3 فیصد پوائنٹس گھٹ کر 4.7 فیصد سے 4.4 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ خواتین میں یہ شرح 0.4 فیصد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 4.3 فیصد سے گھٹ کر 3.9 فیصد ہو گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image011_20261015154435_c5af6d.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image012_20261015154444_0fc010.png

مردوں اور خواتین، دونوں کی بے روزگاری کی شرح میں سالانہ بنیاد پر کمی درج کی گئی، جبکہ دیہی خواتین میں بے روزگاری کی شرح (یو آر) 2026 کے دوران اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے

 

پورے ہندوستان کی سطح پر ماہانہ تخمینے اس جائزے میں شامل 3,70,513 افراد کی مجموعی معلومات پر مبنی ہیں۔

دیہی علاقوں کے  سروے میں شامل افرادکی تعداد

2,11,333

شہری علاقوں کے سروے میں شامل افراد کی تعداد

1,59,180

 

ستمبر 2026 کی ماہانہ بلیٹن وزارت کی ویب سائٹ (https://www.mospi.gov.in). پر دستیاب ہے۔

وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی مطبوعات اور رپورٹ حاصل کرنے کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کریں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image014_20261015154528_1650a8.png

 

 

 ***

 ش ح۔ م ش ع۔ اش ق

U.No. 6156


(ریلیز آئی ڈی: 2324071) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Kannada