نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
وکست بھارت مضمون نویسی چیلنج کے تحت مضامین جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 22 اکتوبر 2026 کر دی گئی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 OCT 2026 5:06PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے نوجوانوں سے رابطے کے اہم پروگرام وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ (وی بی وائی ایل ڈی) 2027 کو ملک بھر میں زبردست ردعمل حاصل ہوا ہے۔ انتخابی عمل کے حصے کے طور پر وکست بھارت کوئز میں میں حصہ لینے کے لئے 1,45,26,013 کوششیں کی گئیں۔ کوئز کے مرحلے میں کامیاب ہونے والے تقریباً 5.7 لاکھ نوجوان اگلے مرحلے، یعنی وکست بھارت مضمون نویسی چیلنج میں پہنچ گئے ہیں۔ اس مرحلے میں انہیں اپنے علاقے کے لیے مقرر کردہ موضوع پر 500 الفاظ کا مضمون ایم وائی بھارت پورٹل پر جمع کرانا ہوگا۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے وکست بھارت مضمون نویسی چیلنج کے دوسرے مرحلے میں مضامین جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 22 اکتوبر 2026 کر دی ہے، تاکہ اہل نوجوانوں کو وی بی وائی ایل ڈی 2027 میں شرکت کے لیے اپنے مضامین جمع کرانے کا مزید وقت مل سکے۔
جن نوجوانوں نے ابھی تک اپنے مضامین جمع نہیں کرائے ہیں، انہیں ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ 22 اکتوبر 2026 تک ایسا کر دیں۔ آخری تاریخ میں توسیع سے اہل شرکا کو اپنے مضامین جمع کرانے کے لیے مزید وقت ملے گا اور اس قومی پہل میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
وزارت نے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ نظرثانی شدہ آخری تاریخ کی اطلاع اہل نوجوانوں تک وسیع پیمانے پر پہنچائیں اور ضلعی حکام و دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ بروقت رابطے کو یقینی بنائیں۔
وی بی وائی ایل ڈی 2027 کے ذریعے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کا مقصد نوجوانوں کی شرکت، قیادت اور اختراعی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انہیں وکست بھارت @2047 کے وژن میں بامعنی تعاون دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
ش ح۔ ش ب۔ ج
UNO-6163
(ریلیز آئی ڈی: 2324044)
وزیٹر کاؤنٹر : 10