سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سوچھتا ہی سیوا (17 ستمبر تا 2 اکتوبر 2026)
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 SEP 2026 2:40PM by PIB Delhi
سوچھتا ہی سیوا مہم کا آغاز 17 ستمبر 2026 کو محکمۂ سائنسی و صنعتی تحقیق (ڈی ایس آئی آر) اور اس کے ماتحت اداروں، یعنی سی ای ایل، این آر ڈی سی، سی ایس آئی آر اور ملک بھر میں اس کی تجربہ گاہوں میں حلف برداری کی تقریب کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر ڈی ایس آئی آر کی سکریٹری اور سی ایس آئی آر کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر (محترمہ) این کلیسلوی نے افسران اور عملے پر زور دیا کہ وہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور صفائی ستھرائی کو فروغ دینے میں اپنا تعاون پیش کریں۔
ڈی ایس آئی آر کے سکریٹری اور سی ایس آئی آر کی ڈائریکٹر جنرل کی رہنمائی میں، محکمہ میں مہم کے نوڈل افسر اور جوائنٹ سکریٹری جناب سریندر پال سنگھ نے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ کے تحت تمام اداروں کو سرگرم کیا۔ سوچھتا ہی سیوا(ایس ایچ ایس)2026 مہم کے حصے کے طور پر، سی ایس آئی آر-انسٹی ٹیوٹ آف مائیکروبیل ٹیکنالوجی(سی ایس آئی آر-آئی ایم ٹیک)، چنڈی گڑھ میں ٹھوس کچرے کے انتظام سے متعلق ضوابط 2026 کے بارے میں بیداری کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں صفائی اور باغبانی کے عملے کو ان ضوابط کی اہم دفعات کی وضاحت کی گئی۔ ٹھوس کچرے کو اس کے پیدا ہونے کے مقام پر چار زمروں میں الگ الگ کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا اور مؤثر و پائیدار کچرا انتظام کے لیے‘جمع کرو اور پھینک دو’کے روایتی طریقے سے ہٹ کر ‘الگ کرو، پروسیس کرو اور دوبارہ قابلِ استعمال بناؤ’ کا طریقہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ سوچھتا ہی سیوا(ایس ایچ ایس)2026 مہم کے تحت 19 ستمبر 2026 کو‘اپنا تھیلا خود لائیں’ کے عنوان سے بیداری مہم بھی چلائی گئی۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو دوبارہ استعمال کیے جا سکنے والے تھیلے ساتھ رکھنے اور ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کا استعمال کم کرنے کی ترغیب دے کر پائیدار طرزِ عمل اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ اس مہم کے دوران ٹھوس کچرے کے انتظام سے متعلق ضوابط 2026 کے مطابق، کچرے کو اس کے پیدا ہونے کے مقام پر چار زمروں میں الگ الگ کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، تاکہ کچرے کو ذمہ داری کے ساتھ ٹھکانے لگانے اور عوامی بیداری کو فروغ دیا جا سکے۔
اس مہم کے تحت 26 ستمبر 2026 کو سی ایس آئی آر-سی آئی ایم اے پی ڈسپنسری میں‘صفائی مترا سواستھ سیور’ منعقد کیا گیا۔ اس کیمپ میں سی ایس آئی آر-سی آئی ایم اے پی، لکھنؤ اور اسٹاف کالونی کے تقریباً 50 صفائی کارکنوں کا جامع طبی معائنہ کیا گیا۔
سوچھتا ہی سیوا مہم 2026 کے تحت ٹیکنالوجی بھون میں ڈی ایس آئی آر کے ملازمین کے لیے موضوعاتی آرٹس کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ کے لیے کے وی آر آر ایل، جورہاٹ میں‘ٹھوس کچرے کے انتظام کے بارے میں بیداری’ کے موضوع پر ایک لیکچر کا بھی اہتمام کیا گیا۔
سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت ‘ایک پیڑ ماں کے نام’مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران گرین انڈیا اور کلین انڈیا کے مقصد سے شجرکاری کی گئی۔
*******
) ش ح – رک )
U.NO- 6123
(ریلیز آئی ڈی: 2323696)
وزیٹر کاؤنٹر : 3