امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے گنے کے کاشتکاروں اور چینی کے شعبے سے متعلق مسائل کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 OCT 2026 6:13PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند نے نیتی آیوگ کے سابق رکن پروفیسر رمیش چند کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جو گنے کے کاشتکاروں کے مسائل کا جائزہ لے گی اور ان کے خدشات دور کرنے کے لیے مناسب اقدامات کی سفارش کرے گی۔

کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کرناٹک اور مہاراشٹر کے گنے کے کاشتکاروں کے نمائندوں کے ساتھ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر اور صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظامِ تقسیم کے مرکزی وزیر کی میٹنگ کے دوران کیا گیا۔

کمیٹی کاشت کی لاگت اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے گنے کے کاشتکاروں کو ان کی پیداوار کا مناسب معاوضہ دلانے کے لیے ادائیگیوں میں اضافےکے مطالبے کا جائزہ لے گی۔ اس کے علاوہ، چینی کی پیداواری لاگت، بازار سے حاصل ہونے والی آمدنی اور چینی ملوں کی مالی عمل داری کو مدنظر رکھتے ہوئے، چینی کی ایکس مل کم از کم فروخت قیمت (ایم ایس پی) پر نظرِ ثانی کے مطالبے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

جائزے کے دیگر اہم شعبوں میں چینی کی بازیابی کی شرح کی جانچ اور رپورٹنگ کے موجودہ طریقۂ کار، ریکوری کی شفاف تصدیق کو یقینی بنانے کے اقدامات، نیز چینی ملوں میں گنے کے وزن کے لیے رائج طریقوں کی موزونیت شامل ہے۔ اس میں وزن کرنے والے آلات کی کیلیبریشن، معائنہ اور تصدیق کے طریقۂ کار کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

کمیٹی مشینی طریقے سے کاٹے گئے گنے کے وزن سے کی جانے والی کٹوتیاں سے متعلق موجودہ طریقوں کا بھی جائزہ لے گی اور مشینی کٹائی کے نتیجے میں ہونے والے حقیقی نقصانات، اگر کوئی ہوں، کا اندازہ لگائے گی۔ اس کے علاوہ، کسانوں کو قابلِ ادائیگی گنے کی قیمت پر ان طریقوں کے مالی اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی ضرورت محسوس ہونے پر دیگر متعلقہ امور پر بھی غور کر سکتی ہے۔

کمیٹی ضرورت کے مطابق تمام متعلقہ فریقوں سے مشورہ کرے گی، جن میں کسانوں کے نمائندے، شوگر ملوں کی انجمنیں، ریاستی حکومتیں اور دیگر ماہرین و ادارے شامل ہیں۔ کمیٹی اپنی رپورٹ، نتائج اور مخصوص سفارشات کے ساتھ، اپنی رپورٹ جلد از جلد مجاز اتھارٹی کے غور کے لیے پیش کرے گی۔

کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر رمیش چند ممتاز زرعی ماہرِ معاشیات اور عوامی پالیسی کے ماہر ہیں۔ وہ 2015 سے 2026 تک نیتی آیوگ کے رکن رہے۔ اس سے قبل وہ آئی سی اے آر-این آئی اے پی کے ڈائریکٹر اور پندرہویں مالیاتی کمیشن کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں زرعی ترقی، کسانوں کے مسائل، غذائی تحفظ، زرعی منڈیوں اور قیمتوں سے متعلق پالیسیوں کے شعبوں میں وسیع مہارت حاصل ہے۔

کمیٹی میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے زراعت کمشنر، محکمۂ خوراک اور عوامی نظامِ تقسیم کے جوائنٹ سکریٹری (شوگر) اور محکمۂ صارفین امور کے جوائنٹ سکریٹری (قانونی پیمائش) شامل ہیں۔

***

UR-6094

(ش ح۔اس ک  )


(ریلیز آئی ڈی: 2323537) وزیٹر کاؤنٹر : 12