وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آرمی ہاسپٹل (آر اینڈ آر)، دہلی میں ملٹری نرسنگ سروس میں لیفٹیننٹ کے عہدے پر 29  نرسنگ کیڈٹس کی کمیشننگ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 OCT 2026 5:19PM by PIB Delhi

آرمی ہاسپٹل (ریسرچ اینڈ ریفرل)، دہلی کینٹ کے کالج آف نرسنگ کے نویں بیچ کے 29 نرسنگ کیڈٹس کو 14 اکتوبر 2026 کو آرمی ہاسپٹل (آر اینڈ آر) میں منعقدہ کمیشننگ کی تقریب میں ملٹری نرسنگ سروس (ایم این ایس) میں لیفٹیننٹ کے عہدے پر باضابطہ طور پر فائزکر دیا گیا۔ آرمی ہاسپٹل (آر اینڈ آر) کے کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل اویناش داس نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل اویناش داس نے ان باصلاحیت کیڈٹس کو مبارک باد دی جنہیں تقریب کے دوران شاندار کارکردگی اور تعلیمی حصولیابیوں کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔ انہوں نے تمام نئے کمیشن یافتہ نرسنگ افسران پر زور دیا کہ وہ ایم این ایس کے شاندار اصولوں، اقدار، ثقافت اور عظیم روایات کو برقرار رکھتے ہوئے زیرِ خدمت اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی خدمت انجام دینے میں مثالی کردار ادا کریں۔ انہوں نے ملٹری نرسنگ سروس کی بھی ستائش کی، جس نے ملک کے لیے 101 سال سے لگن، ہمدردی اور بے لوث جذبے کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261014172339_739d2a.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261014172346_ff518c.jpg

نئے کمیشن یافتہ افسران نے چار سال کی سخت تربیت اور جامع تعلیم کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔ عہدے تفویض کیے جانے کے بعد افسران نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں پیشہ ورانہ طرزِ عمل کے اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھنے اور ’’خود سے پہلے خدمت‘‘ کے اصول پر عمل کرنے کا حلف اٹھایا۔ تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران، نرسنگ افسران، تدریسی عملہ اور نئے کمیشن یافتہ افسران کے معزز والدین اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

******

ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا

UR No-6083

                          


(ریلیز آئی ڈی: 2323459) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil