خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈبہ بند  خوراک صنعتوں کی  وزارت  2 سے 31 اکتوبر 2026 تک خصوصی مہم 6 کا اہتمام کر رہی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 OCT 2026 4:37PM by PIB Delhi

ڈبہ بند  خوراک صنعتوں کی  وزارت  جاری خصوصی مہم 6 کے تحت صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینے، ریکارڈ کے انتظام کو بہتر بنانے، زیر التوا معاملات کو مؤثر طریقے سے نمٹانے اور دفتری جگہ کے بہترین استعمال کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سرگرمی سے کام کر رہی ہے۔

اس مہم کے دوران وزارت اراکینِ پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں، بین  وزارتی حوالوں، پارلیمانی یقین دہانیوں، وزیر اعظم کے دفتر سے موصولہ حوالوں، عوامی شکایات اور شکایات سے متعلق اپیلوں کی شناخت اور انہیں نمٹانے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ اس مہم کے ذریعے موجودہ سرکاری رہنما خطوط کے مطابق ریکارڈ کا جائزہ لینے، اس کی درجہ بندی کرنے، اندراج کرنے، غیر ضروری کاغذی ریکارڈ کو تلف کرنے اور ای-  فائلوں کو بند کرنے کے عمل کے ذریعے ریکارڈ کے انتظام کو مضبوط بنانے کا موقع بھی فراہم ہوتا ہے۔

اس مہم کے تحت وزارت صفائی ستھرائی کی مہمات، جگہ کے بہتر انتظام اور اسکریپ و غیر ضروری سامان کو ٹھکانے لگانے کے اقدامات بھی کر رہی ہے۔ دفتر کی خوب صورتی میں اضافے کے لیے ایک بیت الخلا تعمیر کیا گیا ہے اور صفائی ستھرائی کی مہم چلائی گئی ہے۔ اب تک اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے 64,573 روپے (چونسٹھ ہزار پانچ سو تہتر روپے) کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔ جائزے کے لیے سو سے زیادہ کاغذی اور ای - فائلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ریکارڈ کے منظم انتظام اور غیر استعمال شدہ سامان کو ہٹانے کے ذریعے دفتر کی کچھ جگہ خالی ہونے کا امکان ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261014163829_ceb537.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261014163824_4ca6ca.jpg

بعد میں                                                                              پہلے

پیش رفت کی صورتِ حال کا سینئر افسران  باقاعدگی سے جائزہ لے رہے ہیں اور نامزد ایس سی ڈی پی ایم پورٹل کے ذریعے بھی اس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

وزارت اپنے اداروں کے ساتھ مل کر مہم کی مدت کے دوران اپنی کوششوں کو مزید تیز کرتی رہے گی، تاکہ مقررہ اہداف حاصل کیے جا سکیں اور صفائی ستھرائی، کارکردگی اور بہتر حکمرانی کے اصولوں کو روزمرہ کے کام کاج کا لازمی حصہ بنایا جا سکے۔

*****

ش ح ۔ر ب۔   ر ب

U: 6075


(ریلیز آئی ڈی: 2323404) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil