ادویات سازی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

نائپر رائے بریلی اور آسٹرا زینیکا انڈیا کے درمیان 25 ابھرتے ہوئے جغرافیائی خطوں میں کلینیکل تحقیق کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے اشتراک


ادویہ سازی کا محکمہ بایوفارما شکتی کے تحت بھارت میں کلینیکل ٹرائل کے نظام کو فروغ دینے کے لیے نائپر رائے بریلی اور آسٹرا زینیکا کے اشتراک کی حمایت کر رہا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 OCT 2026 3:09PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261014151026_3bc87d.gif

بھارت میں کلینیکل تحقیق کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور عالمی کلینیکل ٹرائلز میں ملک کی شرکت کو وسعت دینے کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (نائپر)، رائے بریلی اور آسٹرا زینیکا انڈیا نے اشتراک کیا ہے۔ اس اشتراک کا مقصد بڑے شہروں سے باہر بھی کلینیکل ٹرائلز کی صلاحیتوں کو فروغ دینا، تربیت یافتہ افرادی قوت تیار کرنا اور پورے بھارت میں تحقیق کے 25 ابھرتے ہوئے مراکز میں ایسے مقامات تیار کرنا ہے جو معائنے کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔ اس مفاہمت نامے  پر آج نئی دہلی میں کیمیکلز اور کھادوں کی وزارت کے ادویہ سازی کے محکمے کے سکریٹری جناب منوج جوشی کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ یہ اشتراک حکومت ہند کے اہم اقدام ’بایوفارما شکتی‘ کے وژن کو آگے بڑھاتا ہے، جس کا مقصد ایک مضبوط بایوفارما ماحولیاتی نظام تشکیل دینا ہے۔ اس میں ملک بھر میں 1,000 کلینیکل ٹرائل مراکز قائم کرنا بھی شامل ہے۔

اس اشتراک کا آغاز کلینیکل ٹرائل کے 25 مراکز کو اختیار میں لے کر ان کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے، ضرورت کے مطابق تربیت اور رہنمائی فراہم کرنے اور اخلاقی اصولوں، تحفظ اور ٹرائل کی موزونیت سے متعلق دستاویزات اور معاونتی عمل کو مضبوط بنانے سے ہوگا۔ ادویہ سازی کا محکمہ اس اقدام کی رہنمائی کرے گا اور اس کی توثیق کرے گا، تاکہ اسے کلینیکل تحقیق سے متعلق قومی ترجیحات کے مطابق آگے بڑھایا جا سکے۔ حکومت کی قیادت میں قائم اس فریم ورک کے تحت آسٹرا زینیکا انڈیا پروگرام کی منصوبہ بندی اور نفاذ کے لیے کلینیکل ڈیولپمنٹ سے متعلق اپنی مہارت فراہم کرے گا، بھارت اور عالمی سطح کے ماہرین کو اس میں شامل کرے گا اور تربیت، ورکشاپس، نظم و نسق اور مراکز کو ٹرائل کے لیے تیار کرنے کے سلسلے میں شریک مراکز کی معاونت کرے گا۔

ادویہ سازی کے محکمے کے سکریٹری جناب منوج جوشی نے اپنے خطاب میں کہا، ’’ہمارے ملک میں عالمی کلینیکل ٹرائلز میں بڑا کردار ادا کرنے کی صلاحیت اور مہارت موجود ہے۔ بڑے شہروں سے باہر بھی کلینیکل ٹرائلز کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے سے ملک بھر میں ہنرمند پیشہ ور افراد اور تحقیق کے لیے تیار مراکز کی تعداد بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس اشتراک کے ذریعے حکومت، تعلیمی اداروں اور صنعت کو ایک ساتھ لا کر منظم طریقے سے کلینیکل تحقیق کی صلاحیتوں کو مضبوط کیا جا رہا ہے اور یہ بایوفارما شکتی کے اہم مقاصد کو براہِ راست آگے بڑھاتا ہے۔‘‘

نائپر رائے بریلی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر شبھنی صراف نے کہا، ’’سینٹر آف ایکسی لینس کلینیکل تحقیق میں منظم تربیت اور سرٹیفکیشن کے لیے ایک کلی طور پر  وقف  پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ تعلیمی اور صنعتی مہارت کو یکجا کرکے نائپر رائے بریلی ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے میں مدد کرے گا اور ایک ایسا نمونہ تشکیل دے گا جسے دیگر جغرافیائی خطوں اور علاج کے شعبوں تک وسعت دی جا سکے گی۔‘‘

آسٹرا زینیکا فارما انڈیا لمیٹڈ کے کنٹری صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب پروین راؤ اکّینی پلی نے کہا، ’’اختراعی ادویات کو مریضوں تک پہنچانے میں کلینیکل تحقیق کا مرکزی کردار ہے۔ حکومت کی حمایت سے نائپر رائے بریلی کے ساتھ ہمارا اشتراک ہندوستان میں کلینیکل تحقیق کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے، ٹرائلز میں شرکت کو وسعت دینے اور تحقیق کا ایک پائیدار اور اعلیٰ معیار کا نظام تشکیل دینے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔‘‘

اس پہل کو ایک ایسے قومی نمونے کے طور پر تیار کیا گیا ہے جسے مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔ تصور کے ثبوت کے مرحلے کی تکمیل کے بعد، اس نمونے کو سرطان کے علاج کے شعبے سے آگے بڑھاتے ہوئے دیگر جغرافیائی خطوں اور علاج کے شعبوں تک وسعت دینے کی صلاحیت موجود ہے۔

*****

 

 

ش ح ۔ا ک۔   ر ب

U: 6063


(ریلیز آئی ڈی: 2323244) وزیٹر کاؤنٹر : 19
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil , Telugu