وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بہار کے ویشالی میں کشتی پلٹنے کے حادثے میں لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا


وزیر اعظم نے متاثرین کے اہل خانہ کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 OCT 2026 11:57PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے ویشالی میں کشتی پلٹنے کے حادثے میں لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے اس مشکل وقت میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کی مدد کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ہر شخص کے قریبی رشتہ دار کو وزیر اعظم قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

‘‘بہار کے ویشالی میں کشتی پلٹنے کے حادثے میں لوگوں کی موت انتہائی افسوس ناک ہے۔ اس مشکل وقت میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ میں حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کی مدد کر رہی ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے ہر شخص کے قریبی رشتہ دار کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے:وزیر اعظم نریندر مودی۔’’

*******

) ش ح – رک )

U.NO- 6043


(ریلیز آئی ڈی: 2323062) وزیٹر کاؤنٹر : 9