قبائلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ قبائلی امور اور کرم یوگی بھارت کے درمیان آئی گوٹ کرم یوگی تعلیمی پلیٹ فارم کو آدی کرم یوگی رضاکاروں تک پہنچانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط


وزارتِ قبائلی امور اور کرم یوگی بھارت آدی کرم یوگی مائیکرو سائٹ کے ذریعے قبائلی برادریوں کو بااختیار بنانے کے لیے متحد

زمینی  سطح پر قیادت  سازی : ملک بھر کے آدی کرم یوگی رضاکاروں کی تربیت اور تصدیق کے لیے آئی گوٹ کا خصوصی پلیٹ فارم

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 OCT 2026 6:29PM by PIB Delhi

قبائلی ترقی کے لیے گاؤں کی سطح پر تربیت یافتہ اور سند یافتہ رضاکاروں کی ایک ٹیم تیار کرنے کے مقصد سے آدی کرم یوگی رضاکاروں کے لیے ایک مخصوص مائیکرو سائٹ قائم کی جائے گی۔ وزارتِ قبائلی امور اور کرم یوگی بھارت نے آج نئی دہلی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے، جس کے تحت آئی گوٹ کرم یوگی فریم ورک کے تحت قبائلی امور کی استعداد سازی کا پلیٹ فارم تیار کیا جائے گا اور اسے چلایا جائے گا۔ اس مفاہمت نامے کے ذریعے مشن کرم یوگی کے تحت استعداد سازی کے اس نظام کو، جو اب تک سرکاری ملازمین پر مرکوز تھا، آدی کرم یوگی رضاکاروں اور ان اہلکاروں تک توسیع دی جا رہی ہے جو زمینی سطح پر قبائلی ترقیاتی اسکیموں کے نفاذ کے ذمہ دار ہیں۔

یہ پہل آدی کرم یوگی ابھیان کا حصہ ہے، جس کے تحت وزارت 76,000 سے زیادہ آدی سیوا کیندروں اور 1,54,000 سے زیادہ آدی کرم یوگی رضاکاروں کے نیٹ ورک کو مستقل گاؤں سطح کے پلیٹ فارم کے طور پر ادارہ جاتی شکل دے رہی ہے، تاکہ لوگوں کو سہولتیں فراہم کی جا سکیں، شہریوں کی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے اور مختلف اسکیموں کو آخری مستفید فرد تک پہنچانے کے لیے ان کے درمیان تال میل قائم کیا جا سکے۔ پورٹل پر ریاستوں کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اب تک 60,507 آدی سیوا کیندروں اور 1,22,072 آدی کرم یوگی رضاکاروں کا اندراج کیا جا چکا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261013183028_af198b.jpg

ایک منفرد پہل: آئی گوٹ پر آدی کرم یوگی رضاکاروں کے لیے ایک مخصوص مائیکرو سائٹ کے ذریعے ہر رضاکار کو معیاری اور موبائل فون پر بآسانی استعمال کیے جا سکنے والے تعلیمی وسائل تک رسائی حاصل ہوگی، جن سے وہ کسی بھی وقت اور کہیں بھی استفادہ کر سکیں گے۔ ان وسائل میں قبائلی ترقیاتی اسکیموں اور میدانِ عمل میں رضاکاروں کے کردار اور ذمہ داریوں سے متعلق معلومات شامل ہوں گی۔ اس کے ساتھ جانچ اور سند دینے کا نظام بھی ہوگا۔ ان تعلیمی مواد کو مرکزی سطح پر اپ ڈیٹ کرکے بیک وقت تمام رضاکاروں تک پہنچایا جا سکے گا، جبکہ ریاست کے لحاظ سے ان کی تعلیمی پیش رفت پر بھی نظر رکھی جا سکے گی۔

ذمہ داریوں کی تقسیم: کرم یوگی بھارت اس پلیٹ فارم کی میزبانی، آپریٹ  اور دیکھ بھال کرے گا، سیکھنے والوں کا اندراج کرے گا، تکنیکی معاونت اور تجزیاتی سہولتیں فراہم کرے گا اور پیش رفت کی رپورٹ پیش کرے گا۔ وزارتِ قبائلی امور، متعلقہ شعبے کی ذمہ دار وزارت ہونے کی حیثیت سے، ہدفی گروپوں اور مطلوبہ صلاحیتوں کی نشان دہی کرے گی، تعلیمی مواد تیار کرکے اس کی منظوری دے گی، سیکھنے والوں کو نامزد کرے گی اور پلیٹ فارم کے استعمال کو فروغ دے گی۔ پیش رفت کا جائزہ لینے اور نفاذ سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک مشترکہ اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

فیلڈٹریننگ  سے مربوط نظام: یہ پلیٹ فارم آدی کرم یوگی رضاکاروں کے لیے تین روزہ بالمشافہ تربیتی پروگرام کی معاونت کرے گا۔ اس پروگرام کو ریاستی انتظامی تربیتی ادارے، ریاستی قبائلی بہبود کے محکموں کے اشتراک سے تیار کریں گے اور نافذ کریں گے۔ توقع ہے کہ چار ترجیحی ریاستیں—مہاراشٹر، اڈیشہ، گوا اور تریپورہ—31 اکتوبر 2026 تک یہ تربیت مکمل کر لیں گی، جبکہ تمام ریاستوں کے لیے اسے 31 دسمبر 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261013183035_ac8c5e.jpg

اب تک کی پیش رفت: آدی کرم یوگی رضاکاروں کے لیے مخصوص مائیکرو سائٹ فعال ہو چکی ہے۔ تربیتی ویڈیوز 1,25,000 سے زیادہ رضاکاروں کو اجتماعی ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجی جا چکی ہیں، جبکہ لاگ اِن کرکے کورسز میں داخلہ لینے والے رضاکاروں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ریاستی انتظامی تربیتی اداروں کے لیے تعارفی اجلاس مکمل کیے جا چکے ہیں اور ان اداروں کے ساتھ تربیتی نظام الاوقات کے نمونے اور رہنما مواد بھی مشترک کیے گئے ہیں۔

اس پہل کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے، حکومتِ ہند کی وزارتِ قبائلی امور کی سکریٹری محترمہ رنجنا چوپڑا نے کہا:

”آئی گوٹ کرم یوگی پر آدی کرم یوگی مائیکرو سائٹ، استعداد سازی تک رسائی کو عام کرنے اور قبائلی علاقوں میں نچلی سطح پر قیادت کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ 646 کورس اندراجات، 235 کورسز کی تکمیل اور 112 آدی کرم یوگی رضاکاروں کی جانب سے کم از کم ایک کورس کامیابی کے ساتھ مکمل کیے جانے کے ساتھ، اس پلیٹ فارم پر ابتدائی مرحلے میں حوصلہ افزا شرکت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ کمیونٹی کے رضاکاروں کو سرکاری اسکیموں، خدمات کی فراہمی کے نظام اور شہریوں کو مرکزیت دینے والی حکمرانی سے متعلق معلومات فراہم کرکے، اس پہل کا مقصد آدی سیوا کیندروں کو قبائلی برادریوں کو بااختیار بنانے کے لیے آخری سطح تک خدمات پہنچانے والے مؤثر اداروں میں تبدیل کرنا ہے۔ جیسے جیسے اس میں شرکت بڑھے گی، یہ مائیکرو سائٹ تربیت یافتہ، باخبر اور جواب دہ رضاکاروں کی ایک ٹیم تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی، تاکہ ترقی کے فوائد دور دراز کے قبائلی علاقوں تک بھی پہنچ سکیں۔“

یہ مفاہمت نامہ حکمرانی کا اختیار مقامی برادریوں کے ہاتھوں میں دینے کے تصور کی عکاسی کرتا ہے۔ تربیت یافتہ آدی کرم یوگی رضاکار خاندانوں کو ان کے جائز حقوق اور مستحق سہولتیں حاصل کرنے میں مدد دیں گے، اسکیموں کی منصوبہ بندی اور نگرانی میں تعاون کریں گے اور گاؤں کی سطح پر مختلف اسکیموں کے درمیان تال میل کو مضبوط بنائیں گے۔

***

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 6017


(ریلیز آئی ڈی: 2322957) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi