وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ مقامی طور پر تیار کردہ کثیر المقاصد جنگی جہاز ‘سمرتھک’ کو بحری بیڑے میں شامل کرنے کے لیے تیار

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 OCT 2026 4:22PM by PIB Delhi

ہندوستانیبحریہ16 اکتوبر 2026 کو بحری اڈے، کاروار میں‘سمرتھک’کو بحری بیڑے میں شامل کرنے جا رہی ہے۔ حکومتِ ہند کےمیک اِن انڈیا اقدام کے تحت میسرز لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ کے ذریعے تیار کیا گیا‘سمرتھک’، ہندوستانی بحریہ میں شامل کیے جانے والے چار کثیر المقاصد جہازوں میں سے پہلا جہاز ہے۔

اس جہاز کو بحری بیڑے میں شامل کرنا دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی جانب ہندوستان کی کوششوں میں ایک اور اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ یہ جہاز بحریہ کے مستقبل کے لیے ایک اہم جزو ہوگا اور تزویراتی اعتبار سے اہم کارروائیوں کے لیے ایک مثالی کثیر المقاصد جہاز کے طور پر کام کرے گا۔

بنیادی طور پر سمندری نگرانی اور گشت کے لیے تیار کیا گیا‘سمرتھک’ کم شدت کی سمندری کارروائیوں، اہداف کی تعیناتی اور آزمائشوں کے پلیٹ فارم، بغیر عملے کے خودکار نظاموں کے مدر جہاز، انسانی امداد اور آفات سے نمٹنے، محدود سہولتوں والے اسپتال جہاز میں تبدیل ہونے اور سمندری نجات کی کارروائیوں میں حصہ لینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

اس کا مربوط جنگی نظام مقامی طور پر تیار کردہ حسّاس آلات، ہتھیاروں اور برقی نظاموں پر مشتمل ہے، جنہیں دشوار گزار سمندری ماحول میں کارروائیوں کے لیے خصوصی طور پر موزوں بنایا گیا ہے۔

‘سمرتھک’کے علامتی نشان میں ایک طاقتور ہندوستانی ہاتھی کو لہروں سے ابھرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو طاقت، ذہانت اور پھرتی کی علامت ہے۔

اس جہاز کا نصب العین ہے:‘‘وِجَیارتھم ایک نِشٹھتا’’— فتح ہمارا واحد مقصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Pic(2)_20261013162314_c4ad2a.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Pic(1)_20261013162325_3cf959.jpeg

***

) ش ح – رک )

U.NO- 6003


(ریلیز آئی ڈی: 2322821) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी