وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر مملکت برائے دفاع گوہاٹی میں این سی سی کی خصوصی مشترکہ ریاستی نمائندگان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کانفرنس 2026 میں شرکت کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 OCT 2026 3:51PM by PIB Delhi

نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ویریندر وتس کی قیادت میں این سی سی کی خصوصی مشترکہ ریاستی نمائندگان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کانفرنس 15 اکتوبر 2026 کو گوہاٹی میں منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس میں شمال مشرقی خطے، مغربی بنگال اور سکم میں این سی سی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ کانفرنس کی صدارت وزیر مملکت برائے دفاع جناب سنجے سیٹھ کریں گے۔ اس میں وزارت دفاع، این سی سی اور شرکت کرنے والی ریاستوں کی حکومتوں کے سینئر نمائندگان شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں این سی سی کی توسیع، کیڈٹس کی فلاح و بہبود، تربیت، ادارہ جاتی استحکام اور انتظامی چیلنجوں سے متعلق اہم امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، این سی سی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان بہتر تال میل کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا جائے گا، تاکہ اس تنظیم کی رسائی، مؤثریت اور اثرات کو بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کے امکانات تلاش کیے جا سکیں۔

این سی سی اپنی سماجی خدمت اور سماجی ترقیاتی سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کی ترقی، ملک کی تعمیر اور سماجی شمولیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہندوستان کے 99 فیصد سے زیادہ اضلاع میں موجودگی کے ساتھ، یہ تنظیم نظم و ضبط کے پابند، ذمہ دار اور پُرعزم شہریوں کی تشکیل میں مسلسل اپنا تعاون دے رہی ہے۔ یہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داریوں کے تحت کام کرتی ہے۔

******

 

ش ح ۔ ا ع خ  ۔ م ا

UR No-5099


(ریلیز آئی ڈی: 2322794) وزیٹر کاؤنٹر : 14
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी