عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی اے آر پی جی نے ستمبر 2026 کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی 50ویں رپورٹ جاری کی


ستمبر 2026 میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے عوامی شکایات کے 99,134 معاملات موصول ،1,15,168 شکایات کا ازالہ

سیوتم اسکیم کے تحت گزشتہ پانچ مالی سال میں تربیت کے 1,312 کورس مکمل کیے گئے، جن میں تقریباً 43,738 افسران کو تربیت دی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 OCT 2026 12:41PM by PIB Delhi

محکمۂ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) نے ستمبر 2026 کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی 50ویں ماہانہ رپورٹ جاری کی۔ اس رپورٹ میں عوامی شکایات کی اقسام اور زمروں کے ساتھ ساتھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے ان کے ازالے کی نوعیت کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔

 ستمبر 2026 میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے عوامی شکایات کے 99,134 معاملات موصول ہوئے اور 1,15,168 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ اتر پردیش میں ستمبر 2026 کے دوران سب سے زیادہ 45,970 شکایات کا ازالہ کیا گیا، اس کے بعد آندھرا پردیش میں 8,340 شکایات کا ازالہ ہوا۔ 30 ستمبر 2026 تک سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں زیر التوا عوامی شکایات کی مجموعی تعداد 2,37,128 رہی۔ اس کے علاوہ، 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایک ایک ہزار سے زیادہ عوامی شکایات زیر التوا ہیں۔

 رپورٹ میں ستمبر 2026 کے دوران سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کے ذریعے نئے اندراج کرانے والے صارفین کے اعداد و شمار بھی پیش کیے گئے ہیں۔ ستمبر 2026 میں مختلف ذرائع سے مجموعی طور پر 92,822 نئے صارفین نے سی پی جی آر اے ایم ایس پر اندراج کرایا، جن میں سب سے زیادہ 15,742 اندراجات اتر پردیش سے ہوئے۔ کال سینٹر اور آن لائن ذرائع سے موصول ہونے والی آرا کی مجموعی تعداد ستمبر 2026 میں 1,87,362 رہی، جن میں سے 75,568 آرا ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے حاصل کی گئیں۔

رپورٹ میں ستمبر 2026 کے دوران کامن سروس سینٹروں کے ذریعے درج کرائی گئی شکایات کا ریاست وار تجزیہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کو کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے اور یہ پانچ لاکھ سے زیادہ کامن سروس سینٹروں پر دستیاب ہے، جو 2.5 لاکھ دیہی سطح کے کاروباری افراد (وی ایل ای) کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ ستمبر 2026 کے دوران کامن سروس سینٹروں کے ذریعے مجموعی طور پر 12,996 شکایات درج کرائی گئیں۔

رپورٹ میں سیوتم اسکیم کے تحت گزشتہ پانچ مالی سال کے دوران منعقد کیے گئے تربیتی پروگراموں اور تربیت حاصل کرنے والے افسران کی مجموعی تعداد بھی پیش کی گئی ہے۔ مالی سال 2022-23 سے مالی سال 2026-27 کے دوران مجموعی طور پر تربیت کے 1,312 کورس منعقد کیے گئے، جن میں تقریباً 43,738 افسران کو تربیت دی گئی۔

شمار نمبر .

مالی سال

تربیت حاصل کرنے والے

تربیت یافتہ افسران

1

2022-23

280

8,496

2

2023-24

236

8,477

3

2024-25

319

10,881

4

2025-26

331

10,887

5

2026-27 (30ستمبر تک)

146

4,997

مجموعی

1,312

43,738

 

ستمبر 2026 کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

عمومی اہم نکات

  • 24 ستمبر 2026 کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں خدمات کی فراہمی کے مقررہ معیارات کے مقابلے میں شکایات کے ازالے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور شکایات کے ازالے کے نظام کو مضبوط بنانے کے اقدامات کی نشاندہی کی گئی۔
  • مغربی بنگال نے 22 ستمبر 2026 کو سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کے ساتھ مکمل انضمام کا عمل مکمل کر لیا۔
  • سیوتم اسکیم کے تحت گزشتہ پانچ مالی سال (مالی سال 2022-23 سے 2026-27) میں تربیت کے 1,312 کورس مکمل کیے گئے، جن میں تقریباً 43,738 افسران کو تربیت دی گئی۔
  • ستمبر 2026 میں کرناٹک کو کامن سروس سینٹروں (سی ایس سی) کے ذریعے سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں، جو سی ایس سی کے ذریعے موصول ہونے والی مجموعی 12,996 شکایات کا 54 فیصد تھیں۔

سی پی جی آر اے ایم ایس پر عوامی شکایات کی صورتِ حال

  • ستمبر 2026 میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے عوامی شکایات کے 99,134 معاملات موصول ہوئے اور 1,15,168 شکایات کا ازالہ کیا گیا، جو سال کے دوران شکایات کے ازالے کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
  • ستمبر 2026 میں اتر پردیش میں سب سے زیادہ 45,970 شکایات کا ازالہ کیا گیا، اس کے بعد آندھرا پردیش میں 8,340 اور ہریانہ میں 6,437 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

سی پی جی آر اے ایم ایس پر عوامی شکایات کے زیر التوا معاملات کی صورتِ حال

    • 30 ستمبر 2026 تک 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایک ایک ہزار سے زیادہ عوامی شکایات زیر التوا ہیں۔
    • 30 ستمبر 2026 تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں عوامی شکایات کے زیر التوا معاملات کی تعداد 2,37,128 رہی، جو اگست 2026 میں درج زیر التوا معاملات کے مقابلے میں تقریباً 6.3 فیصد کم ہے۔

پی ڈی ایف کے لیے یہاں کلک کریں:

****

ش ح۔ ک ح۔ خ م

U.NO.5090


(ریلیز آئی ڈی: 2322780) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी