محنت اور روزگار کی وزارت
امنسٹی اسکیم 2026 کے ذریعے پراویڈنٹ فنڈ ٹرسٹوں کو استثنیٰ کی حیثیت ماضی سے مؤثر طور پر باقاعدہ بنانے کا اقدام
ای پی ایف او نے ملک گیر مہم تیز کر دی، 28 دسمبر کی آخری تاریخ قریب آنے پر اہل اداروں کو یاد دہانی کرائی گئی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 OCT 2026 2:37PM by PIB Delhi
ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) اسکیم 2026 میں عبوری اقدام کے طور پر ایمنسٹی سے متعلق دفعات شامل کی گئی تھیں، جسے 29.06.2026 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ ان دفعات کے تحت ایسے پراویڈنٹ فنڈ (پی ایف) ٹرسٹوں کو ایک بار اپنے استثنیٰ کی حیثیت کو باقاعدہ بنانے کا موقع فراہم کیا گیا ہے، جنہیں انکم ٹیکس ایکٹ 1961 (1961 کا 43 واں ایکٹ) کے تحت منظوری حاصل ہے، لیکن ان کے پاس ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ اور متفرق دفعات ایکٹ 1952 کی دفعہ 17 یا سماجی تحفظ ضابطہ 2020 کی دفعہ 143 کے تحت جاری کردہ باضابطہ استثنیٰ کا حکم موجود نہیں ہے۔
ایمنسٹی کے تحت درخواست دینے کے طریقے اور طریقۂ کار سے متعلق تقاضوں سمیت عملی رہنما ہدایات 11.07.2026 کو جاری کردہ سرکلر میں تفصیل سے بیان کی گئی تھیں۔ ایمنسٹی کے تحت درخواست دینے کی مدت نوٹیفکیشن کی تاریخ سے چھ (6) ماہ تک ہے، جو 28.12.2026 کو ختم ہو جائے گی۔ آخری تاریخ میں تین ماہ سے بھی کم وقت باقی رہ جانے کے پیش نظر، ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی تنظیم (ای پی ایف او) ملک بھر کے اہل اداروں پر زور دے رہی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں جلد از جلد جمع کرائیں۔ استثنیٰ کی حیثیت کو ماضی سے مؤثر طور پر باقاعدہ بنانے کے علاوہ، اس اسکیم کے اہم فوائد میں سماجی تحفظ ضابطہ 2020 کے تحت مقررہ قانونی تقاضوں سے چھوٹ بھی شامل ہے، مثلاً ملازمین کی کم از کم تعداد، فنڈ میں جمع رقم کی کم از کم حد اور تین سال تک ضابطوں کی پابندی کی شرط۔ اس کے علاوہ، باقاعدہ منظوری ملنے کے بعد اداروں کو اس سلسلے میں مکمل عملی آزادی حاصل ہوگی کہ وہ مستثنیٰ یا غیر مستثنیٰ ادارے کی حیثیت سے ضابطوں کی پابندی کریں۔
زیادہ سے زیادہ بیداری کو یقینی بنانے کے لیے، ای پی ایف او نے ملک بھر میں مختلف ذرائع سے وسیع پیمانے پر اقدامات شروع کیے ہیں۔ صنعت اور بازار کی سرکردہ تنظیموں، جن میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی)، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) اور بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) شامل ہیں،ان کے تعاون سے اہم اجلاس اور سیمینار منعقد کیے گئے ہیں۔ اہل پی ایف ٹرسٹوں کی نشاندہی کرنے اور ان کی مدد کے لیے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور قانونی آڈیٹروں کو خصوصی طور پر اس مہم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، ای پی ایف او کے ملک بھر میں واقع زونل اور علاقائی دفاتر نے مقامی اداروں، آجروں اور ٹرسٹ کے اراکین سے براہِ راست رابطہ قائم کرنے کے لیے ملک گیر سطح پر سیمینار اور ورکشاپ منعقد کیے ہیں۔ ان اقدامات کو ذرائع ابلاغ کی مختلف شکلوں کے ذریعے تشہیری مہم، سوشل میڈیا پر تشہیر اور طریقۂ کار سے متعلق ضابطوں کی پابندی کے رہنما اصولوں کو آسان بنانے والے معلوماتی خاکوں کے ذریعے تقویت دی گئی ہے۔
درخواست دہندگان کی مؤثر مدد کے لیے، ای پی ایف او کے صدر دفتر کے شعبۂ استثنیٰ نے ملک بھر میں تعینات ای پی ایف او کے فیلڈ افسران کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کیے ہیں، جن میں آن لائن اور بالمشافہ دونوں طریقوں سے تربیت دی گئی۔ اس کے علاوہ، محکمہ جاتی افسران اور آجروں دونوں کے لیے دوہری سطح پر ادارہ جاتی اور آجرانہ تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ تربیت آن لائن کورسوں کے ذریعے بھی دی گئی اور پنڈت دین دیال اپادھیائے قومی سماجی تحفظ اکیڈمی (پی ڈی یو این اے ایس ایس) میں بالمشافہ بھی منعقد کی گئی۔
مزید برآں، ای پی ایف او نے مستثنیٰ اداروں کے ریکارڈ کے تبادلے کو باضابطہ نظام کا حصہ بنانے کے لیے وزارتِ مالیات (محکمہ محصولات / محکمہ انکم ٹیکس) کے ساتھ فعال تال میل قائم کیا ہے۔ اعداد و شمار کے اس انضمام کا مقصد ایسے پی ایف ٹرسٹوں کی نشاندہی کرنا، ان کے ریکارڈ کی باہمی تصدیق کرنا اور انہیں قانونی دائرے میں لانا ہے جنہیں باضابطہ طور پر نوٹیفائی نہیں کیا گیا یا جو ضابطوں کی پابندی نہیں کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، ان ٹرسٹوں کو اپنی حیثیت فوری طور پر باقاعدہ بنانے کی ترغیب دی جا رہی ہے جنہیں محکمہ انکم ٹیکس سے منظوری حاصل ہے، لیکن ای پی ایف او کی جانب سے استثنیٰ کا باضابطہ حکم جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ای پی ایف او کے علاقائی دفاتر ملک بھر میں مقررہ مدت کے اندر حیثیت کو باقاعدہ بنانے کے لیے درخواستیں جمع کرانے میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
ہندوستان بھر کے اہل پی ایف ٹرسٹوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس ایک بار ملنے والے موقع سے فائدہ حاصل کریں گے تاکہ محکمہ انکم ٹیکس سے منظور شدہ ٹرسٹوں کو دستیاب انکم ٹیکس کے فوائد کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔
******
ش ح ۔ ا ع خ ۔ م ا
UR No-5094
(ریلیز آئی ڈی: 2322776)
وزیٹر کاؤنٹر : 11