وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے نیک خواہشات کے اظہار پر نائب صدر جمہوریہ کا شکریہ ادا کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 OCT 2026 8:20PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نائب صدرجمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن جی کی جانب سے نیک خواہشات اور حوصلہ افزا الفاظ کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ خدمت کا یہ سفر ہندوستان کے عوام کے اعتماد اور شراکت داری سے ہر قدم پر مضبوط ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دوروں کے دوران نائب صدر کے مشاہدات انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔

جناب مودی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وکست بھارت کے مشترکہ خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے مزید توانائی کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

‘‘آپ کی نیک خواہشات اور حوصلہ افزا الفاظ کے لیے شکریہ، جناب سی پی رادھا کرشنن جی۔

خدمت کا یہ سفر ہندوستان کے عوام کے اعتماد اور شراکت داری سے ہر قدم پر مضبوط ہوا ہے۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دوروں کے دوران آپ کے مشاہدات انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔

میں وکست بھارت کے اپنے مشترکہ خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے مزید توانائی کے ساتھ کام کرنے کے عزم پر قائم ہوں۔ @VPIndia‘‘

 

 

**

ش ح۔ع ح۔ ف ر

U-5075


(ریلیز آئی ڈی: 2322712) وزیٹر کاؤنٹر : 5