مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کیرالہ کے تریشور ضلع میں موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 OCT 2026 3:58PM by PIB Delhi

 ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے عام ٹیلی مواصلات صارفین کی اطلاع کے لیے کیرالہ لائسنس یافتہ خدماتی علاقے کے تحت تریشور ضلع میں جولائی 2026 کے دوران کیے گئے آزادانہ  ڈرائیوٹیسٹ  کے نتائج جاری کیے ہیں۔ ان تجربات کا مقصد ٹیلی مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے فراہم کردہ موبائل نیٹ ورک خدمات، یعنی صوتی رابطے اور اعداد و شمار کی ترسیل کے معیار کا حقیقی حالات میں جائزہ لینا اور اس کی تصدیق کرنا ہے۔ ان تجربات کے دوران ٹرائی، خدمات کے معیار سے متعلق اہم پیمانوں، مثلاً نیٹ ورک کی دستیابی، کال منقطع ہونے کی شرح، کال ملنے میں کامیابی کی شرح، اعداد و شمار کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور اپ لوڈ کرنے کی رفتار وغیرہ کی بنیاد پر خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے۔ ان نتائج کو شائع کرنے کا مقصد صارفین کو صورت حال سے آگاہ کرنا اور خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو اپنی خدمات بہتر بنانے کی ترغیب دینا ہے۔

ان آزادانہ  ڈرائیوٹیسٹ  کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ شہروں، اہم مقامات، عوامی آمد و رفت کے مراکز اور مختلف نوعیت کے دیگر مقامات پر تمام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے موبائل نیٹ ورک کی حقیقی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس طریقۂ جانچ کے تحت تمام کمپنیوں کے موبائل رابطہ شناختی کارڈ استعمال کرتے ہوئے دوسری، تیسری، چوتھی اور پانچویں نسل کے نیٹ ورکس پر صوتی رابطے اور اعداد و شمار کی ترسیل کے عملی تجربات کیے جاتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے متعدد جدید آزمائشی آلات استعمال کیے جاتے ہیں، جب کہ ان تجربات کے دوران ہونے والے رابطوں کی نگرانی اور ان کے نتائج کا تجزیہ جدید سافٹ ویئر نظاموں کی مدد سے حقیقی وقت میں کیا جاتا ہے۔

ٹرائی نے اپنی مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے کیرالہ کے تریشور ضلع میں 21 جولائی 2026 سے 24 جولائی 2026 تک موبائل نیٹ ورک کی جانچ کی۔ اس کے تحت شہری علاقوں میں 297.9 کلومیٹر، اہم مقامات پر 10 مقامات، پیدل چل کر 5.9 کلومیٹر اور شاہراہوں پر 180.4 کلومیٹر کے فاصلے کا احاطہ کیا گیا۔ یہ تجربات ٹرائی کے بنگلورو علاقائی دفتر کی نگرانی میں انجام دیے گئے۔ جانچ کی رپورٹوں میں پیش کیے گئے مشاہدات، تجربات کے دن اور وقت کے دوران جانچ کے لیے منتخب کردہ علاقوں اور راستوں پر ٹیلی مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

 

ڈرائیوٹیسٹ   راستوں کا نقشہ: درج ذیل نقشے میں  ڈرائیوٹیسٹ  کے لیے اختیار کیے گئے راستوں کی مجموعی صورت پیش کی گئی ہے۔ نقشے پر دی گئی علامات کے مطابق اس میں شہری علاقوں میں گاڑی کے ذریعے جانچ، مختلف کمپنیوں کے درمیان کال کرنے کے تجربات، اہم مقامات اور پیدل چل کر کی جانے والی جانچ کے راستے دکھائے گئے ہیں۔

بنیادی طے شدہ معیارات  کاجائزہ

  1. کوریج گیپ : ان نمونوں کا فیصد جن میں سگنل کی طاقت متعلقہ ٹیکنالوجی (2G، 3G، 4G، 5G) کے لیے مقررہ کم از کم سطح سے کم پائی گئی۔
  2. صوتی خدمات: کال ملنے میں کامیابی کی شرح، کال منقطع ہونے کی شرح، کال ملنے میں لگنے والا وقت، کال کے دوران خاموشی کی شرح اور آواز کا معیار (ایم او ایس)۔
  3. کال کے دوران خاموشی کے واقعات: کالوں کے دوران خاموشی کے پیش آنے والے واقعات کی تعداد۔
  4. اعداد و شمار کی ترسیل سے متعلق خدمات: اعداد و شمار ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کرنے کی رفتار، تاخیر، رفتار میں اتار چڑھاؤ اور ترسیلی پیکٹ ضائع ہونے کی شرح۔

تریشور ضلع میں اہم پیمانوں کی بنیاد پر موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ درج ذیل ہے:

1۔ تریشور ضلع

الف)  کوریج گیپ   - میدانی جانچ کے راستوں پر صوتی خدمات کی جانچ کے دوران خودکار انتخابی نظام (5G/4G/3G/2G) میں سگنل کی طاقت کا جائزہ لیا گیا۔ اس مقصد کے لیے کمزور سگنل والے نمونوں کی تعداد کو جمع کیے گئے کل نمونوں کے مقابلے میں دیکھا گیا۔ مختلف کمپنیوں کے نتائج اس طرح ہیں: ایئرٹیل: 38,626 میں سے 577 نمونوں میں سگنل کمزور پایا گیا۔  بی ایس این ایل: 38,579 میں سے 1,115 نمونوں میں سگنل کمزور پایا گیا۔ آر جے آئی ایل: 38,365 میں سے 686 نمونوں میں سگنل کمزور پایا گیا۔ وی آئی ایل: 38,871 میں سے 802 نمونوں میں سگنل کمزور پایا گیا۔ نیٹ ورک کوریج میں کمی کی تفصیلات منسلک نقشے میں دی گئی ہیں۔

ب) منقطع ہونے والی کالیں:  کامیابی کے ساتھ قائم ہونے والی کالوں میں سے منقطع ہونے والی کالوں کی تعداد اس طرح ہے: ایئرٹیل: 347 میں سے 0 کالیں منقطع ہوئیں۔  بی ایس این ایل: 359 میں سے 17 کالیں منقطع ہوئیں۔   آر جے آئی ایل: 348 میں سے 0 کالیں منقطع ہوئیں۔  وی آئی ایل: 344 میں سے 0 کالیں منقطع ہوئیں۔ کالیں منقطع ہونے کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

ج) کال کے دوران خاموشی کے واقعات:  کامیابی کے ساتھ قائم ہونے والی کالوں میں 3 سیکنڈ سے زیادہ وقت تک خاموشی کے مشاہدہ شدہ واقعات کی مجموعی تعداد  اس طرح ہے: ایئرٹیل: 335 کالوں میں خاموشی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔  بی ایس این ایل: 321 کالوں میں خاموشی کے 3 واقعات پیش آئے۔  آر جے آئی ایل: 337 کالوں میں خاموشی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔  وی آئی ایل: 329 کالوں میں خاموشی کے 35 واقعات پیش آئے۔ کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں دی گئی ہیں۔

د) اعداد و شمار ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کرنے کی رفتار:

1۔ اعداد و شمار ڈاؤن لوڈ کرنے کی مجموعی کارکردگی:  جانچ کے دوران اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار درج ذیل ریکارڈ کی گئی: ایئرٹیل (5G/4G): 145.43 میگا بِٹس فی سیکنڈ۔  بی ایس این ایل (4G): 7.92 میگا بِٹس فی سیکنڈ۔  آر جے آئی ایل (5G/4G): 328.12 میگا بِٹس فی سیکنڈ۔  وی آئی ایل (5G/4G/2G): 44.52 میگا بِٹس فی سیکنڈ۔ ڈاؤن لوڈ کی رفتار سے متعلق تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

2۔ اعداد و شمار اپ لوڈ کرنے کی مجموعی کارکردگی:  جانچ کے دوران اوسط اپ لوڈ رفتار ریکارڈ کی گئی: ایئرٹیل (5G/4G): 27.96 میگا بِٹس فی سیکنڈ۔  بی ایس این ایل (4G): 5.41 میگا بِٹس فی سیکنڈ۔  آر جے آئی ایل (5G/4G): 23.95 میگا بِٹس فی سیکنڈ۔  وی آئی ایل (5G/4G/2G): 14.64 میگا بِٹس فی سیکنڈ۔ اپ لوڈ کی رفتار سے متعلق تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

منقطع ہونے والی کالوں اور کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات دیکھنے کے لیے منسلک نقشے پر سرخ نقطے پر کلک کیا جا سکتا ہے۔

 

2۔ شاہراہ پر جانچ: کوچی سے تریشور ہوتے ہوئے کالیکٹ تک

الف)  کوریج گیپ ۔  شاہراہ پر صوتی خدمات کی جانچ کے دوران خودکار انتخابی نظام (5G/4G/3G/2G) میں سگنل کی طاقت کا جائزہ لیا گیا۔ جمع کیے گئے کل نمونوں میں سے کمزور سگنل والے نمونوں کی تعداد مختلف کمپنیوں کے لیے رہی:  ایئرٹیل: 18,406 میں سے 90 نمونے۔  بی ایس این ایل: 18,366 میں سے 207 نمونے۔  آر جے آئی ایل: 17,686 میں سے 62 نمونے۔  وی آئی ایل: 18,345 میں سے 115 نمونے۔ نیٹ ورک کوریج میں کمی کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

ب) منقطع ہونے والی کالیں۔  کامیابی کے ساتھ قائم ہونے والی کالوں میں سے منقطع ہونے والی کالوں کی تعداد ہے:  ایئرٹیل: 92 میں سے 0 کالیں منقطع ہوئیں۔  بی ایس این ایل: 94 میں سے 2 کالیں منقطع ہوئیں۔  آر جے آئی ایل: 87 میں سے 1 کال منقطع ہوئی۔  وی آئی ایل: 93 میں سے 2 کالیں منقطع ہوئیں۔ کالیں منقطع ہونے کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں دی گئی ہیں۔

ج) کال کے دوران خاموشی کے واقعات- کامیابی کے ساتھ قائم ہونے والی کالوں میں 3 سیکنڈ سے زیادہ وقت تک خاموشی کے مشاہدہ شدہ واقعات کی تعداد رہی:  ایئرٹیل: 91 کالوں میں خاموشی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔  بی ایس این ایل: 92 کالوں میں خاموشی کے 9 واقعات پیش آئے۔  آر جے آئی ایل: 87 کالوں میں خاموشی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔  وی آئی ایل: 91 کالوں میں خاموشی کے 7 واقعات پیش آئے۔ کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

د) اعداد و شمار ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کرنے کی رفتار

1۔ اعداد و شمار ڈاؤن لوڈ کرنے کی مجموعی کارکردگی:  جانچ کے دوران اعداد و شمار ڈاؤن لوڈ کرنے کی اوسط رفتار ریکارڈ کی گئی:  ایئرٹیل (5G/4G): 165.81 میگا بِٹس فی سیکنڈ۔  بی ایس این ایل (4G): 10.14 میگا بِٹس فی سیکنڈ۔  آر جے آئی ایل (5G/4G): 346.73 میگا بِٹس فی سیکنڈ۔  وی آئی ایل (5G/4G/2G): 22.77 میگا بِٹس فی سیکنڈ۔ ڈاؤن لوڈ کی رفتار سے متعلق تفصیلات منسلک نقشے میں دی گئی ہیں۔

2۔ اعداد و شمار اپ لوڈ کرنے کی مجموعی کارکردگی: جانچ کے دوران اعداد و شمار اپ لوڈ کرنے کی اوسط رفتار ریکارڈ کی گئی:  ایئرٹیل (5G/4G): 38.36 میگا بِٹس فی سیکنڈ۔  بی ایس این ایل (4G): 5.17 میگا بِٹس فی سیکنڈ۔  آر جے آئی ایل (5G/4G): 29.92 میگا بِٹس فی سیکنڈ۔  وی آئی ایل (5G/4G/2G): 13.70 میگا بِٹس فی سیکنڈ۔ اپ لوڈ کی رفتار سے متعلق تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

منقطع ہونے والی کالوں اور کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات دیکھنے کے لیے منسلک نقشے پر سرخ نقطے پر کلک کیا جا سکتا ہے۔

ڈرائیوٹیسٹ کے دوران طے کیے گئے راستوں اور ان کے تحت شامل کیے گئے علاقوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

الف) شہری علاقے: تریشور ضلع میں گاڑی کے ذریعے شہری علاقوں کی جانچ کے دوران وڈناپلی، اریمبور، منّو، منّوتھی، کرانچیری، کیرالور، کٹور، پنکُنّام، کیچری، کنّام کلم، چاوکّاڈ، پاواراٹی، منالور، اری نجال کُڑا، مالا، چالاکڈی، پوتھکّاڈ اور اُلّور وغیرہ کے علاقوں کا احاطہ کیا گیا۔

ب) شاہراہ: کوچی سے تریشور ہوتے ہوئے کالیکٹ تک شاہراہ پر جانچ کی گئی۔ اس دوران اتھانی، ایڈپلی، وراپوزھا، کوڈنگلور، تھلیکلم، چاوکّاڈ، پونّانی، والانچیری اور پائنگوٹور وغیرہ مقامات سے گزرنے والے راستوں کا احاطہ کیا گیا۔

ج) اہم مقامات: ایک جگہ ٹھہر کر موبائل نیٹ ورک استعمال کرنے والے صارفین کے تجربات کا جائزہ لینے کے لیے ان مقامات پر جانچ کی گئی:  چالاکڈی ریلوے اسٹیشن،  ضلعی اسپتال، تریشور،  سرکاری میڈیکل کالج اسپتال، تریشور،  ہائی لائٹ مال، تھریشور،  اری نجال کُڑا کے ایس آر ٹی سی بس اڈہ،  شکتھن تھمپورن بس اڈہ،  تھریشور کلکٹریٹ،  تھریشور کارپوریشن دفتر،  تھریشور کے ایس آر ٹی سی بس اڈہ،  وڈناپلی

د) پیدل چل کر جانچ: 23 اور 24 جولائی 2026 کو گورووایور مندر، تریشور ریلوے اسٹیشن اور تھریشور سوراج راؤنڈ کے پیدل راستے وغیرہ پر چلتے ہوئے موبائل نیٹ ورک کی جانچ کی گئی۔

اس  ڈرائیوٹیسٹ  کی رپورٹ کے نتائج متعلقہ ٹیلی مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں، تاکہ وہ اپنی جانب سے ضروری اقدامات کر سکیں۔ ڈرائیوٹیسٹ  کی تفصیلی رپورٹیں ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہیں۔ کسی وضاحت یا اضافی معلومات کے لیے adv.bengaluru@trai.gov.in پر ای میل  کی  جا سکتی ہے یا ٹرائی کے علاقائی دفتر، بنگلورو سے فون نمبر +91-80-22865004 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

ضمیمہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 5039

 


(ریلیز آئی ڈی: 2322480) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Malayalam