سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے محکمے نے خصوصی مہم 6 کے تحت صفائی ستھرائی اور کاغذی ریکارڈ کے انتظام کی مہم چلائی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 OCT 2026 3:43PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے محکمے نے خصوصی مہم 6 کے تحت اپنے ریکارڈ روم میں صفائی ستھرائی اور کاغذی ریکارڈ کو منظم طریقے سے رکھنے کی مہم انجام دی۔
وزارت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اس پہل کا مقصد ، صفائی ستھرائی برقرار رکھنا، سرکاری دستاویزات کو مناسب طریقے سے ترتیب دینا اور محفوظ رکھنا، نیز کام کے لیے صاف ستھرا اور منظم ماحول فراہم کرنا ہے۔


افسر نے بتایا کہ اس مہم میں کاغذی ریکارڈ کو منظم طریقے سے ترتیب دینے اور اس کی دیکھ بھال پر توجہ دی گئی، تاکہ ضرورت پڑنے پر متعلقہ ریکارڈ کی آسانی سے شناخت کی جا سکے اور اسے حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریکارڈ کا مناسب انتظام سرکاری دستاویزات کو محفوظ رکھنے، معلومات تک رسائی آسان بنانے اور محکمہ کے کام کاج کو ہموار طریقے سے جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔


افسر نے مزید کہا کہ اس پہل کے ذریعے کام کی جگہوں کو صاف ستھرا اور منظم رکھنے، انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے اور سرکاری ریکارڈ کے انتظام کے لیے منظم طریقے اپنانے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔


افسر نے مزید کہا کہ ایسی سرگرمیوں کے ذریعے سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کا محکمہ ، خصوصی مہم 6 کے مقاصد کے مطابق صفائی ستھرائی، ریکارڈ کے مؤثر انتظام اور کام کی جگہ کے بہتر طریقوں کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
*****
) ش ح – ش م - ع ا )
U.No. 5018
(ریلیز آئی ڈی: 2322296)
وزیٹر کاؤنٹر : 10