وزارت خزانہ
ڈی آر آئی نے کار میں بنائے گئے خفیہ خانے سے تقریباً 5.8 کلوگرام - 9کروڑ مالیت کے غیر ملکی سونا ضبط کیا، سونے کی اسمگلنگ کے منظم طریق کار کا پردہ فاش، دو افراد گرفتار
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 OCT 2026 10:46PM by PIB Delhi
سونے کی منظم اسمگلنگ کے خلاف جاری کارروائیوں کے تحت محکمہ محصولات کی خفیہ معلوماتی ایجنسی ڈائرکٹوریٹ آف ریوینیو اینٹلیجنس(ڈی آر آئی) نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 8 اور 9 اکتوبر - 2026 کی درمیانی مدت میں وشاکھاپٹنم میں ایک کار کو روکا۔ کار میں دو افراد سوار تھے، جو کولکاتا سے حیدرآباد جا رہے تھے۔ قومی شاہراہ پر افسران کی مسلسل نگرانی اور کافی دیر تک تعاقب کے بعد کار کو روکا گیا۔

گاڑی کی مکمل تلاشی کے دوران کافی دیر تک جانچ پڑتال اور منظم طریقے سے چھان بین کرنے کے بعد اگلی نشست پر ساتھ بیٹھنے والے مسافر کے پاؤں رکھنے کی جگہ کے نیچے خاص طور پر بنایا گیا ایک خفیہ خانہ دریافت ہوا۔ اس خانے سے تین پیکٹ برآمد ہوئے، جن میں 24 قیراط کا غیر ملکی سونا تھا۔ اس سونے کا کل وزن 5,832.90 گرام اور مالیت تقریباً 8.98 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ گاڑی میں سوار افراد نے اعتراف کیا کہ سونا ہند-بنگلہ دیش سرحد کے راستہ ہندوستان میں اسمگل کرکے لایا گیا تھا اور اسے حیدرآباد لے جایا جا رہا تھا۔
برآمد شدہ سونا کسٹمز ایکٹ -1962 کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کر کے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ معاملہ 18 اور 19 ستمبر 2026 کو ڈی آر آئی کی جانب سے ضبط کیے گئے سونے کے ایک اور بڑے ذخیرے سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔ اس کارروائی کے دوران افسران نے دہلی کے قریب پلول ٹول پلازہ کے نزدیک دو تھار گاڑیوں کو روکا تھا اور ان کی باڈی کے ڈھانچے میں خاص طور پر بنائے گئے خفیہ خانوں سے 15 کلوگرام سے زائد غیر ملکی سونا برآمد کیا تھا، جس کی مالیت 23 کروڑ روپے سے زیادہ تھی۔ اس معاملہ میں ابتدائی خفیہ اطلاعات سے اشارہ ملا تھا کہ سونا میانمار سے اسمگل کرکے لایا گیا تھا۔
یہ معاملات ظاہر کرتے ہیں کہ منظم اسمگلنگ نیٹ ورک ملک بھر میں ممنوعہ اشیا کی نقل و حمل کے لیے گاڑیوں میں خاص طور پر تیار کردہ خفیہ خانے استعمال کرتے ہوئے مسلسل اور بھی زیادہ پیچیدہ طریقے اپنا رہے ہیں۔ ڈی آر آئی اسمگلنگ کے ان بدلتے ہوئے طریقوں کی نشاندہی کرنے، اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور ملک کے معاشی و محصولات کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
*****
ش ح-ظ الف-ش ب ن
UR No. 4986
(ریلیز آئی ڈی: 2322076)
وزیٹر کاؤنٹر : 9