وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے مہاراجہ اگرسین جی کو خراج عقیدت پیش کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 OCT 2026 10:33AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراجہ اگرسین جی کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے ان کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مہاراجہ اگرسین جی کی حیات و نظریات ہمیں مسلسل انسانیت کے راستے پر چلنے کی تعلیم دیتے ہیں، اور ان کے عظیم خیالات بھارت کے ثقافتی عروج کے لیے ہمیشہ ترغیب کا وسیلہ بنے رہیں گے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ ساجھا کی:

’’عوامی خدمت اور سماجی رواداری  کی ترغیب دینے والے مہاراجہ اگرسین جی کو ان کے یوم پیدائش پر کروڑوں سلام۔ ان کی حیات اور نظریات سے ہمیں مسلسل انسانیت کی راہ پر چلنے کا سبق ملتا ہے۔ ان کے عظیم خیالات بھارت کی ثقافت کے عروج کے لیے ہمیشہ ترغیب کا وسیلہ بنے رہیں گے۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4966


(ریلیز آئی ڈی: 2321894) وزیٹر کاؤنٹر : 5