وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کے یومِ پیدائش پر انہیں یاد کرکے اچھی حکمرانی کے لیے ان کے اصولوں کو اجاگر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 OCT 2026 9:49AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کو ان کے یومِ پیدائش پر یاد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مقبولیت نسل در نسل لوگوں کو متاثر کرتی رہی اور انہوں نے عوام کو یہ یقین دلایا کہ عوامی زندگی ملک کی نئی تعمیر اور تجدید کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

وزیرِ اعظم نے ایمرجنسی کے دوران لوک نائک جے پرکاش نارائن کی نڈر آواز اور اچھی حکمرانی کے لیے ان کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے معاشرے کے محروم اور پسماندہ طبقات تک پہنچنے کے لیے ان کی کوششوں کا ذکر کیا۔

جناب مودی نے کہا کہ ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کی جانب کام کرتے ہوئے قوم ان کے اصولوں اور نظریات کو پورا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

جناب مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا:

’’لوک نائک جے پرکاش نارائن کو ان کے یومِ پیدائش پر یاد کر رہا ہوں۔ ان کی مقبولیت نسل در نسل لوگوں تک پہنچی۔ انہوں نے لوگوں کو یہ یقین دلایا کہ عوامی زندگی ملک کی نئی تعمیر کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ ایمرجنسی کے دوران ان کی بے خوف آواز بھی قابلِ ذکر تھی۔

لوک نائک جے پرکاش نارائن اچھی حکمرانی کو یقینی بنانے اور معاشرے کے محروم طبقات تک پہنچنے کے لیے بھی پُرجوش تھے۔ ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے کام کرتے ہوئے ہم ان کے نظریات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-4964


(ریلیز آئی ڈی: 2321870) وزیٹر کاؤنٹر : 7