وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

این ایل ایم سی نے نئی دہلی میں ایچ آئی ایل (انڈیا) لمیٹڈ کی 5.119 ایکڑ پر مشتمل اہم آزاد ملکیتی اراضی کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے مقصد سے بولیاں مانگی ہیں


نجف گڑھ صنعتی علاقے میں واقع اراضی کی محفوظ قیمت 829.69 کروڑ روپے مقرر؛ رجسٹریشن اور تکنیکی بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 نومبر 2026 ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 OCT 2026 2:13PM by PIB Delhi

دی نیشنل لینڈ منیٹائزیشن کارپوریشن (این ایل ایم سی)، محکمہ سرکاری ادارہ جات (ڈی پی ای)، وزارتِ مالیات، حکومت ہند نے نئی دہلی کے نجف گڑھ صنعتی علاقے، روہتک روڈ، شیواجی مارگ پر واقع ایچ آئی ایل (انڈیا) لمیٹڈ کی اہم آزاد ملکیتی اراضی کی فروخت کے لیے اہل بولی دہندگان سے  ای ٹینڈر کے بعد ای نیلامی میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران این ایل ایم سی کی جانب سے عوامی طور پر مشتہر کی جانے والی یہ تیسری ای نیلامی ہے، جو سرکاری اراضی کو تجارتی مقاصد کے لیے بروئے کار لانے کے حکومتی منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

تقریباً 5.119 ایکڑ پر محیط اس اراضی کا رقبہ تقریباً 20,722.93 مربع میٹر ہے۔ اسے شفاف اور مسابقتی ای بولی کے عمل کے ذریعے براہِ راست فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ این ایل ایم سی، ایچ آئی ایل (انڈیا) لمیٹڈ کی جانب سے اراضی کو تجارتی مقاصد کے لیے بروئے کار لانے کے اس عمل کو آگے بڑھا رہی ہے۔

یہ جائیداد نئی دہلی کے نجف گڑھ صنعتی علاقے میں روہتک روڈ، شیواجی مارگ کے ساتھ واقع ہے۔ اسے ای  ٹینڈر کے بعد ای نیلامی کے ذریعے فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے، جس سے اہل بولی دہندگان کو اثاثوں کو تجارتی مقاصد کے لیے بروئے کار لانے کے ایک منظم اور شفاف عمل میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔

اس جائیداد کی محفوظ قیمت 829.69 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہر ایکڑ کے لیے بولی میں کم از کم ایک کروڑ روپے کا اضافہ کرنا ہوگا۔ اس عمل میں حصہ لینے کے لیے اہل بولی دہندگان کو 16.60 کروڑ روپے بطور بیعانہ ضمانت جمع کرانا ہوگا۔

ای ٹینڈر اور ای نیلامی کا عمل

اراضی کو تجارتی مقاصد کے لیے بروئے کار لانے کا عمل دو مرحلوں پر مشتمل الیکٹرانک طریقۂ کار کے تحت مکمل کیا جائے گا، جس میں پہلے ای ٹینڈر اور اس کے بعد ای نیلامی ہوگی۔ دلچسپی رکھنے والے اہل بولی دہندگان کے لیے ضروری ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر رجسٹریشن مکمل کریں، مطلوبہ تکنیکی بولی جمع کرائیں اور مقررہ بیعانہ ضمانت جمع کریں۔

رجسٹریشن، تکنیکی بولی جمع کرانے اور بیعانہ ضمانت یا بینک گارنٹی جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 نومبر 2026 کو دوپہر 2 بجے مقرر کی گئی ہے۔ تکنیکی بولیاں 20 نومبر 2026 کو شام 4 بجے کھولی جائیں گی۔ آزمائشی نیلامی 23 نومبر 2026 کو منعقد کرنے کا پروگرام ہے۔ ای  نیلامی کی تاریخ کا اعلان تکنیکی بولیاں کھولے جانے کے بعد کیا جائے گا۔

ممکنہ بولی دہندگان کی سہولت اور بولی کے عمل سے متعلق وضاحت کے لیے 3 نومبر 2026 کو شام 4 بجے کمرہ نمبر 309، بلاک 14، پبلک انٹرپرائز بھون، سی جی او کمپلیکس، لودھی روڈ، نئی دہلی میں بولی سے قبل ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

جائیداد کی فروخت ای - نیلامی کے نوٹیفکیشن میں درج شرائط کے مطابق ’’جیسی ہے، جہاں ہے‘‘، ’’جیسی ہے، جو ہے‘‘، ’’جو کچھ بھی موجود ہے‘‘ اور ’’کسی رجوع یا شکایت کے بغیر‘‘ کی بنیاد پر کی جائے گی۔

جائیداد اور نیلامی کی اہم تفصیلات

 

مخصوص

تفصیلات

مالک / ادارہ

ایچ آئی ایل (انڈیا) لمیٹڈ

سہولت فراہم کرنے والی ایجنسی

نیشنل لینڈ منیٹائزیشن کارپوریشن (این ایل ایم سی)

وزارت/محکمہ

محکمہ پبلک انٹرپرائزز، وزارت خزانہ، حکومت ہند

پراپرٹی لوکیشن

نجف گڑھ انڈسٹریل ایریا، روہتک روڈ، شیواجی مارگ، نئی دہلی

جائیداد کی نوعیت

فری ہولڈ لینڈ پارسل

تقریباً رقبہ

5.119 ایکڑ

مربع میٹرمیں تقریباً رقبہ

20,722.93 مربع میٹر

زمین کا استعمال

صنعتی

فروخت کا موڈ

ای- ٹینڈر کے بعد ای- نیلامی

ریزرو قیمت

829.69 کروڑ

کم از کم بولی میں اضافہ

1 کروڑ روپے فی ایکڑ

ای ایم ڈی

16.60 کروڑ روپے

رجسٹریشن / تکنیکی بولی / ای ایم ڈی کی آخری تاریخ

19 نومبر 2026، 14:00 بجے

پری بولی میٹنگ

3 نومبر 2026، 16:00 بجے، نئی دہلی

ای- نیلامی کی تاریخ

تکنیکی بولی کھولنے کے بعد مطلع کیا جائے گا۔

ای- نیلامی کا وقت

مطلع کیا جائے گا۔

نیلامی پروسیسنگ فیس

24 لاکھ روپے + جی ایس ٹی ​​اور دیگر قابل اطلاق ٹیکس، صرف ایچ 1 بولی دہندہ کے ذریعہ قابل ادائیگی

 

 

اراضی کا مذکورہ رقبہ عارضی اور تخمینے پر مبنی ہے۔ نیلامی کے نوٹیفکیشن میں درج تفصیلات کے مطابق، اراضی کے صحیح رقبے کا تعین کامیاب بولی دہندہ کے ساتھ مشترکہ سروے کے ذریعے کیا جائے گا۔

شفاف ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے شرکت

ای- ٹینڈر اور ای -نیلامی کے عمل میں ای- نیویدا پلیٹ فارم کے ذریعے سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ ریل ٹیل کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ رجسٹریشن اور الیکٹرانک  نیلامی کے عمل سے متعلق معاونت فراہم کر رہی ہے۔

ممکنہ بولی دہندگان مخصوص ای- نیلامی پورٹل کے ذریعے تجاویز کے لیے درخواست (آر ایف پی)، تفصیلی شرائط و ضوابط، اہلیت کے تقاضوں، رجسٹریشن کی تفصیلات اور شرکت سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

سرکاری ای- نیلامی پورٹل: nlmc.enivida.com

این ایل ایم سی کی ویب سائٹ: nlmc.dpe.gov.in

ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے موقع

اس پیشکش کے ذریعے اہل بولی دہندگان کو نئی دہلی میں واقع وسیع رقبے پر مشتمل آزاد ملکیتی اراضی کی تجارتی کاری کے عمل میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس اراضی کا صنعتی استعمال متعین ہے اور اس کی فروخت کے لیے شفاف الیکٹرانک بولی طریقۂ کار اختیار کیا گیا ہے۔

وزارت مالیات، حکومت ہند کے محکمۂ سرکاری ادارہ جات کے تحت دی نیشنل لینڈ منیٹائزیشن کارپوریشن (این ایل ایم سی)، ایچ آئی ایل (انڈیا) لمیٹڈ کی جانب سے اراضی کو تجارتی مقاصد کے لیے بروئے کار لانے کے عمل میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔ یہ عمل مسابقتی الیکٹرانک طریقۂ کار کے ذریعے انجام دیا جا رہا ہے، تاکہ اہل بولی دہندگان مقررہ شرائط و ضوابط کے مطابق فروخت کے عمل میں حصہ لے سکیں۔

ممکنہ بولی دہندگان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی بولیاں جمع کرانے سے پہلے تجاویز کے لیے درخواست (آر ایف پی) اور تمام قابل اطلاق شرائط و ضوابط کا بغور مطالعہ کر لیں۔

اہم تاریخیں

  • 8 اکتوبر 2026 — ای- نیلامی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تاریخ
  • 19 نومبر 2026 | 14:00 بجے — رجسٹریشن، تکنیکی بولی اور بیعانہ ضمانت/بینک گارنٹی جمع کرانے کی آخری تاریخ
  • 29 اکتوبر 2026 | 17:00 بجے — سوالات جمع کرانے کی آخری تاریخ
  • 3 نومبر 2026 | 16:00 بجے — بولی سے قبل اجلاس
  • 6 نومبر 2026 | 17:00 بجے — سوالات کے جوابات دینے کی آخری تاریخ
  • 20 نومبر 2026 | 16:00 بجے — تکنیکی بولیاں کھولنے کی تاریخ
  • 23 نومبر 2026 — آزمائشی نیلامی
  • ای- نیلامی کی تاریخ — تکنیکی بولیاں کھولے جانے کے بعد مطلع کی جائے گی

نیلامی کا نوٹیفکیشن 8 اکتوبر 2026 کو جاری کیا گیا ہے۔ اس کا نوٹیفکیشن نمبر این ایل ایم سی/لیگل/آکشن/آر ایف پی-2026 ہے اور یہ بھی 8 اکتوبر 2026 کی تاریخ کا ہے۔

این ایل ایم سی کے بارے میں

دی نیشنل لینڈ منیٹائزیشن کارپوریشن (این ایل ایم سی)، وزارتِ مالیات، حکومتِ ہند کے محکمۂ سرکاری ادارہ جات کے تحت کام کرتی ہے اور مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں اور سرکاری اداروں کی اضافی اراضی اور غیر بنیادی اثاثوں کو تجارتی مقاصد کے لیے بروئے کار لانے میں سہولت فراہم کرتی ہے۔

منظم اور شفاف طریقۂ کار کے ذریعے این ایل ایم سی کم استعمال ہونے والے اور اضافی اثاثوں کی قدر سے استفادہ کرنے میں سہولت فراہم کرتی ہے، ساتھ ہی متعلقہ اداروں کو ان اثاثوں کی اقتصادی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔

تجاویز کے لیے درخواست، رجسٹریشن، نیلامی کی تفصیلات اور شرکت کے لیے: nlmc.enivida.com

این ایل ایم سی کے بارے میں معلومات کے لیے: nlmc.dpe.gov.in

***

ش ح۔ض ر ۔ م الف

U. No- 4900


(ریلیز آئی ڈی: 2321336) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी