وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے وزیرِ اعظم جناب ابی احمد علی کا حکومت کے سربراہ کے طور پر قوم کی 25 سالہ خدمات مکمل کرنے پر ان کی نیک خواہشات کے لیے شکریہ ادا کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 OCT 2026 7:17PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے وزیرِ اعظم جناب ابی احمد علی کا حکومت کے سربراہ کے طور پر قوم کی 25 سالہ خدمات مکمل کرنے پر ان کی نیک خواہشات کے لیے شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعظم ابی احمد علی کو ایک اور مدت کے لیے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات بھی پیش کیں۔
جناب مودی نے گذشتہ دسمبر میں ایتھوپیا کے اپنے دورے اور نئی دہلی میں وزیرِ اعظم ابی احمد علی کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کو محبت سے یاد کیا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت ایتھوپیا کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تعاون اور دوستی کو مزید گہرا کرنے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔
جناب مودی نے ایکس پوسٹ میں کہا؛
”وزیرِ اعظم ابی احمد علی، آپ کی نیک خواہشات کے لیے شکریہ۔ میں آپ کو ایک اور میعاد کے لیے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات بھی پیش کرتا ہوں۔
مجھے گذشتہ دسمبر میں ایتھوپیا کے اپنے دورے اور نئی دہلی میں ہماری حالیہ ملاقات محبت سے یاد ہے۔ بھارت ایتھوپیا کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے اور میں اپنے تعاون اور دوستی کو مزید گہرا کرنے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
@AbiyAhmedAli“
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 4868
(ریلیز آئی ڈی: 2321045)
وزیٹر کاؤنٹر : 2