قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی  نے 3 اکتوبر 2026 کو نئی دہلی کے جنتر منتر پر ایک احتجاج کے دوران دہلی پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے تین صحافیوں کو مبینہ طور پر جنسی ہراساں کیے جانے کی خبر کا ازخود نوٹس لیا ہے


کمیشن نے دہلی پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے میں دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 OCT 2026 3:53PM by PIB Delhi

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)،انڈیا نے میڈیا میں شائع ایک خبر کا ازخود نوٹس لیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ 3 اکتوبر 2026 کو نئی دہلی کے جنتر منتر پر ایک احتجاج کے دوران دہلی پولیس کے اہلکاروں نے تین خاتون صحافیوں کو مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر خبر میں عائد الزامات درست پائے جاتے ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔ چنانچہ کمیشن نے دہلی پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

5 اکتوبر 2026 کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق، نئی دہلی ضلع پولیس کو مبینہ واقعات کے سلسلے میں شکایات موصول ہوئی تھیں، جنہیں تحقیقات کے لیے دہلی پولیس کی کرائم برانچ کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

**************

) ش ح –   ع ح-ت ا )

U.No.4841

 


(ریلیز آئی ڈی: 2320824) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , Gujarati , हिन्दी