وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

 وزیر اعظم نے حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے قوم کی خدمت کے 25 سال مکمل ہونے پر جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کی نیک خواہشات پر اظہارِ تشکر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 OCT 2026 9:22PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اپریل میں ان کے ہندوستان کے دورے کو خوش آئند انداز میں یاد کیا۔جس سے ہندوستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان خصوصی اسٹریٹیجک شراکت داری کو نئی رفتار ملی۔

وزیر اعظم نے اعتماد ظاہر کیا کہ دونوں ممالک اپنے کثیر جہتی تعاون کو مزید گہرا کریں گے اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔

جناب مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’صدر لی جے میونگ، آپ کے پُرخلوص پیغام کے لیے شکریہ۔

مجھے اپریل میں آپ کا ہندوستان کا دورہ بخوبی یاد ہے، جس سے ہماری خصوصی اسٹریٹیجک شراکت داری کو نئی رفتار ملی۔

مجھے یقین ہے کہ ہم مل کر اپنے کثیر جہتی تعاون کو مزید گہرا کریں گے اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے اپنے مشترکہ تصور کو آگے بڑھائیں گے۔’’

이재명 대통령님, 따뜻한 메시지를
보내주셔서 감사드립니다.

지난 4월 대통령님의 인도 방문을 뜻깊게 기억하고 있습니다. 대통령님의 방문은 양국의 특별 전략적 파트너십 새로운 활력을 불어넣는 소중한 계기가 되었습니다.

향후 양국이 함께 다방면에 걸친 협력을 더욱 심화해 나가며, 세계의 평화와 안정, 번영을 위한 공동의 목표를 함께 발전시켜 나가기를 확신합니다.

@Jaemyung_Lee

******

ش ح۔ م  ح۔رض

4818U-No.


(ریلیز آئی ڈی: 2320601) وزیٹر کاؤنٹر : 4