وزارت دفاع
بحری بیڑے کے معاون جہازوں کی تیاری کا آغاز اور کیل بچھانے کی تقریب
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 OCT 2026 1:15PM by PIB Delhi
بحری بیڑے کے معاون جہازوں (ایف ایس ایس) میں سے پہلے جہاز ایف ایس ایس-1، جو وشاکھاپٹنم کی ہندستان شپ یارڈ لمیٹڈ میں زیرتعمیر ہے، کو 6 اکتوبر 2026 کو پانی میں اتارا گیا۔ بحریہ کی روایات کے مطابق، بحریہ ویلفیئر اینڈ ویلنس ایسوسی ایشن (این ڈبلیو ڈبلیو اے) کی صدر محترمہ لیلا سوامی ناتھن نے مہمانِ خصوصی، معزز وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں جہاز کو پانی میں اتارا۔
اس موقع پر بحری بیڑے کے معاون جہازوں میں سے پانچویں جہاز ایف ایس ایس-5 کے کیل بچھانے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ مہمانِ خصوصی نے ہندستان شپ یارڈ لمیٹڈ میں بنیادی ڈھانچے کی ایک اہم پیش رفت، ’آگمنٹڈ سلپ وے‘ کا بھی افتتاح کیا۔ تقریب میں بحریہ کے عملے کے سربراہ ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن اور بھارتی بحریہ، وزارتِ دفاع اور ہندستان شپ یارڈ لمیٹڈ، وشاکھاپٹنم کے دیگر سینئر حکام سمیت متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی۔
بحری بیڑے کے معاون جہازوں کو ہندستان شپ یارڈ لمیٹڈ، وشاکھاپٹنم نے ملکی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا ہے اور ان میں 82 فیصد سے زیادہ ملکی ساز و سامان اور پرزےشامل ہیں۔ یہ بحریہ، شپ یارڈ، دفاعی صنعتوں اور ایم ایس ایم ایز کے درمیان باہمی تعاون کی اعلیٰ ترین سطح کی عکاسی کرتا ہے۔ بحریہ میں شامل کیے جانے کے بعد یہ جہاز سمندر میں بحری بیڑے کے جہازوں کو ضروری رسد فراہم کرکے بھارتی بحریہ کی ’بلیو واٹر‘ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
یہ جہاز آپریشنل لاجسٹکس کو نمایاں طور پر مضبوط بنائیں گے، جس سے بحری بیڑے کی اسٹریٹجک رسائی اور نقل و حرکت کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ ثانوی کردار کے طور پر یہ جہاز انسانی امداد اور آفات سے متعلق امدادی کارروائیوں ( ایچ اے ڈی آر)کے ساتھ ساتھ غیر جنگجو افراد کے انخلا کی کارروائیوں(این ای او) کو انجام دینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہوں گے، جس سے امدادی سامان کی فوری ترسیل اور اہلکاروں کا بروقت انخلا ممکن ہوگا۔
یہ اہم اور باوقار منصوبہ بھارتی جہاز سازی کی صنعت کو نمایاں فروغ دینے کے ساتھ ساتھ حکومتِ ہند کی ’آتم نربھر بھارت‘ اور ’میک اِن انڈیا‘ پہل کا قابل فخر علم بردار بھی ہے۔
_20261007141158_246f81.jpeg)
_20261007141208_6ba078.jpeg)
_20261007141218_579a67.jpeg)
_20261007141227_bd5e5d.jpeg)
********
(ش ح ۔ش ب ۔ص ج )
U. No.4764
(ریلیز آئی ڈی: 2320127)
وزیٹر کاؤنٹر : 8