وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے بھارتی کھلاڑیوں اور کھیلوں کے نظام کے لیے تعاون میں نمایاں تبدیلی کو اجاگر کرنے والا مضمون شیئر کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 OCT 2026 12:56PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نشانے باز ایلاوینِل والاریوان کا ایک مضمون شیئر کیا، جس میں پورے بھارت میں کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی معاونت کے طریقۂ کار میں آنے والی نمایاں تبدیلی کو اجاگر کیا گیا ہے۔
محترمہ والاریوان نے بتایا کہ وزیر اعظم کا تعاون کس طرح کھیل مہاکمبھ اور کھیلو انڈیا جیسی پہل کے ذریعے نوجوان صلاحیتوں کو پروان چڑھانے سے لے کر اعلیٰ سطح کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی تربیت، جدید سہولتوں اور جامع معاونت فراہم کرنے تک وسیع تر ہوگیاہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا:
“نشانہ باز ایلاوینِل والاریوان لکھتی ہیں کہ بھارتی کھیلوں میں کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی معاونت کے طریقۂ کار میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تعاون کس طرح کھیل مہاکمبھ اور کھیلو انڈیا کے ذریعے نوجوان صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی سے لے کر اعلیٰ ترین سطح پر کھلاڑیوں کو تربیت، سہولتوں اور معاونت فراہم کرنےتک وسیع تر ہوگیاہے۔
ضرور پڑھیں!”
********
(ش ح ۔ش ب ۔ص ج )
U. No.4761
(ریلیز آئی ڈی: 2320104)
وزیٹر کاؤنٹر : 4