نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’یوا شکتی وکست بھارت کی طاقت ہے‘‘: ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ


نوجوانوں کی شرکت کو اعتراف، مواقع اور قیادت میں تبدیل کرنے کے لیے مائی بھارت پوائنٹس، انعامات اور اعزاز کا طریقۂ کار


پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 OCT 2026 3:53PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، میرا یوا بھارت (مائی بھارت) کے ذریعے، مائی بھارت پورٹل پر پوائنٹس، انعامات اور اعزاز (پی آر آر) کا ایک طریقۂ کار نافذ کر رہی ہے، تاکہ رضاکارانہ خدمات، تجرباتی آموزش، نوجوانوں کی ترقی کے اقدامات اور قوم کی تعمیر سے متعلق دیگر سرگرمیوں میں نوجوانوں کی مسلسل شرکت کو تسلیم کیا جا سکے اور اس کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

قوم کی تعمیر کے عمل میں نوجوانوں کی شرکت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا، ’’یوا شکتی وکست بھارت کی طاقت ہے۔ مائی بھارت کے پی آر آر طریقۂ کار کے ذریعے، مودی حکومت نوجوانوں کی شرکت کو اعتراف، مواقع اور قیادت میں تبدیل کر رہی ہے۔‘‘

پی آر آر طریقۂ کار ایک منظم، سنگِ میل پر مبنی نظام متعارف کرارہاہے، جس کے ذریعے نوجوانوں کو مائی بھارت پورٹل پر اپنی سرگرمیوں کے ذریعے حاصل کیے گئے پوائنٹس کی بنیاد پر اعتراف، انعامات اور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو رضاکارانہ خدمات، تجرباتی آموزش، شہری شمولیت اور نوجوانوں کی ترقی سے متعلق سرگرمیوں میں اپنی شرکت برقرار رکھنے کے لیے ترغیب دینا ہے، نیز انہیں مزید بلند سنگِ میل حاصل کرنے کی کوشش کرنے کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔

اس طریقۂ کار کے تحت، 1,000 پوائنٹس حاصل کرنے والے نوجوانوں کو مائی بھارت ڈویژن کے ڈائریکٹر کے دستخط شدہ مائی بھارت کا باضابطہ اعترافی خط دیا جائے گا۔ 2,500 پوائنٹس کے سنگِ میل پر اہل شرکاء کو مائی بھارت کے سرکاری سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے تسلیم کیا جائے گا، جس کے لیے ان کا نام، تصویر اور مائی بھارت آئی ڈی شائع کرنے کے لیے رضامندی پر مبنی طریقۂ کار اختیار کیا جائے گا۔

پانچ ہزار پوائنٹس حاصل کرنے والے نوجوانوں کو مائی بھارت پورٹل پر ایک مخصوص مائی بھارت ڈیجیٹل ہال آف فیم میں شامل کیا جائے گا۔ ہال آف فیم میں کامیابی حاصل کرنے والے فرد کا نام، مائی بھارت آئی ڈی، تصویر اور عوامی پروفائل سے حاصل کردہ مختصر تعارف پیش کیا جائے گا۔ دیگر صارفین کو کامیابی حاصل کرنے والوں کو پیغامات بھیجنے کی سہولت فراہم کرنے کے امکان کا بھی جائزہ لیا جا سکتا ہے، تاہم یہ مناسب حفاظتی اقدامات سے مشروط ہوگا۔

یہ طریقۂ کار بلند تر سنگِ میل حاصل کرنے پر بتدریج بہتر انعامات فراہم کرتا ہے۔ 7,500 پوائنٹس حاصل کرنے والے نوجوانوں کو ہارڈ باؤنڈ کتاب Modi@20 دی جائے گی۔ 10,000 پوائنٹس حاصل کرنے والے نوجوان ولیم ڈیرلمپل کی تصنیف دی گولڈن روڈ:  ہاؤ اینشینٹ انڈیا ٹرانسفرمڈ دی ورلڈ کی دستخط شدہ ہارڈ باؤنڈ نقل حاصل کرنے کے اہل ہوں گے، جس پر نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے معزز وزیر مملکت کے دستخط ہوں گے۔ 20,000 پوائنٹس کے سنگِ میل پر اہل کامیاب افراد کو ڈی کے کی تصنیف ٹریژرز آف انڈیا: فرام اینٹیکویٹی ٹو ماڈرنٹی کی دستخط شدہ ہارڈ باؤنڈ نقل دی جائے گی، جس پر نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے معزز مرکزی وزیر کے دستخط ہوں گے۔

پی آر آر طریقۂ کار کے تحت بلند تر سنگِ میل نوجوان کامیاب افراد کو اعلیٰ قیادت کے ساتھ براہِ راست تبادلۂ خیال کے مواقع فراہم کرنے کے لیے وضع کیے گئے ہیں۔ 50,000 پوائنٹس کے سنگِ میل پر اہل نوجوانوں کو وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ (وی بی وائی ایل ڈی) کے آئندہ ایڈیشن یا نوجوانوں کی شمولیت کے کسی دیگر موزوں بڑے پروگرام کے دوران نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے عزت مآب وزیر مملکت سے ملاقات کا موقع ملے گا۔ اہل کامیاب افراد کی شناخت پورٹل سے کی جائے گی اور ان کی تفصیلات کی تصدیق مائی بھارت ہیڈکوارٹرز کی جانب سے کی جائے گی۔

ایک لاکھ پوائنٹس کے بڑے مجوزہ سنگِ میل پر، اہل نوجوانوں کو وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ (وی بی وائی ایل ڈی) کے آئندہ ایڈیشن کے دوران نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے معزز مرکزی وزیر سے ملاقات کا موقع ملے گا۔ منتخب نوجوانوں کی شناخت مائی بھارت پورٹل کے ذریعے کی جائے گی اور ان کی تفصیلات کی تصدیق مائی بھارت ہیڈکوارٹرز کی جانب سے کی جائے گی۔ 50,000 اور 1,00,000 پوائنٹس کے سنگِ میل حاصل کرنے والے نوجوانوں کی پذیرائی اکتوبر 2027 سے شروع کرنے کی تجویز ہے۔

پی آر آر طریقۂ کار ایک ترقی پسند راستہ قائم کرتا ہے، جو باضابطہ اعتراف اور ڈیجیٹل تشہیر سے شروع ہوتا ہے اور ٹھوس انعامات اور قومی نوجوان قیادت کے پلیٹ فارمز کے ساتھ وابستہ ہونے کے مواقع تک وسعت پاتا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے، مائی بھارت کا مقصد بھارت کے نوجوانوں میں شرکت، خدمت اور قیادت کی ایک مستقل ثقافت پیدا کرنا ہے۔

یہ اقدام ’’سمرتھ یوا، وکست بھارت‘‘ کے وژن کو تقویت دیتا ہے، اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ فعال اور بااختیار نوجوان ایک ترقی یافتہ قوم کی جانب بھارت کے سفر میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ انفرادی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے اور مزید شمولیت کے مواقع پیدا کرتے ہوئے، پی آر آر طریقۂ کار کا مقصد نوجوان شہریوں کو مائی بھارت کے ذریعے قیادت، برادری کی خدمت اور قوم کی تعمیر کے اپنے سفر کو جاری رکھنے کے لیے ترغیب دینا ہے۔

*****

ش ح-ک ح-ق ر

UR No.4707

 


(ریلیز آئی ڈی: 2319747) وزیٹر کاؤنٹر : 7