کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے سوچھتا ہی سیوا 2026 صفائی مہم کی قیادت کی؛ صاف ستھرے ہندوستان کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 OCT 2026 11:55AM by PIB Delhi

کوئلہ اور کان کنی کے مرکزی وزیر جناب جیکشن ریڈی نے کان کنی کی وزارت کے سکریٹری جناب کیشو چندر اور وزارت و این ڈی ایم سی کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ گاندھی جینتی سے قبل یشونت پیلس مارکیٹ، چانکیہ پوری میں سوچھتا ہی سیوا 2026 کے تحت منعقدہ صفائی مہم میں شرکت کی۔

صفائی مہم کے دوران جناب جی. کشن ریڈی نے صفائی کارکنوں سے بات چیت کی اور عوامی مقامات کو صاف رکھنے میں ان کی لگن اور خدمات کا اعتراف کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صفائی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں فعال طور پر اپنا کردار ادا کریں۔

وزیر موصوف نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکوں، نالیوں، عوامی مقامات اور آبی ذخائر میں کچرا پھینکنے سے گریز کریں اور عمارتوں یا دیگر مقامات سے بھی کچرا نہ پھینکیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ صفائی برقرار رکھنے کے لیے اجتماعی بیداری اور مسلسل عوامی شراکت ضروری ہے۔

جناب جی کشن ریڈی نے صفائی کارکنوں کی خدمات کو تسلیم کرنے اور ان کا احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کارکن دن کے آغاز ہی سے اپنے کام میں مصروف ہو جاتے ہیں تاکہ شہریوں کے لیے صاف ستھرا ماحول یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے صفائی کو روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بنانے کے لیے عوام کی زیادہ سے زیادہ شمولیت پر زور دیا۔

پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر، کان کنی کی وزارت کے سکریٹری اور اعلیٰ افسران نے ’’ایک پیڑ ماں کے نام’’ مہم کے تحت شجرکاری بھی کی۔ اس اقدام کے ذریعے ماحولیاتی ذمہ داری اور صاف ستھرے و سرسبز ماحول کی اہمیت کا پیغام مزید مضبوط ہوا۔

اس پروگرام میں سوچھتا ہی سیوا کے جذبے کو اجاگر کیا گیا اور عوامی مقامات کو صاف رکھنے اور صاف ستھرے و سرسبز ہندوستان کی تعمیر میں اجتماعی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

مرکزی وزیر نے سوچھتا ہی سیوا مہم میں شرکت اور تعاون کے لیے صفائی کارکنوں، افسران اور تمام متعلقہ فریقوں کے خدمات کی سراہنا کی۔

**********

 

ش ح۔ش آ۔ ش ہ ب

Urdu No. 4683


(ریلیز آئی ڈی: 2319482) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: Telugu , English , हिन्दी , Tamil