نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیلوں کا محکمہ صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے اور زیر التوا ءمعاملات کے ازالے کے لیے خصوصی مہم 6.0 میں حصہ لے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 OCT 2026 4:20PM by PIB Delhi
حکومت ہند کا کھیلوں کا محکمہ ذمہ دارانہ طرز حکمرانی کے فروغ اور انتظامی عمل کو مزید منظم بنانے کے لیے مسلسل ایک مثال قائم کر رہا ہے۔
گزشتہ سال خصوصی مہم 5.0 کی نمایاں کامیابیوں کے بعد، محکمہ نے خصوصی مہم 6.0 کی تیاری کے مرحلے کے لیے ابتدائی کام شروع کر دیا ہے۔ اس کے تحت ذمہ دارانہ طرز حکمرانی، انتظامی عمل کو مزید منظم بنانے اور سائنسی طریقے سے ای-کچرے کے انتظام پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جس کا مقصد ای-کچرے کو ‘‘موثرطریقے سے جمع کرنے، علیحدگی اورٹھکانے لگانے’’ کو یقینی بنانا ہے۔
محکمہ نے اس کے تحت کام کرنے والے اداروں، جن میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) ، لکشمی بائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن (ایل این آئی پی ای) ، نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی (این ایس یو) ، نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے) اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیباریٹری (این ڈی ٹی ایل) شامل ہیں، کے اشتراک سے گزشتہ سال خصوصی مہم 5.0 کے تحت مقرر کیے گئے مختلف اہداف کو پوری مستعدی سے حاصل کیا۔ ہر مرحلے پر سینئر افسران نے پیش رفت کی فعال نگرانی کی۔ زمینی سطح پر محکمہ کے تحت کام کرنے والے اداروں کے فیلڈ دفاتر اور صدر دفاتر سمیت 50 نشان زدہ مقامات پر صفائی ستھرائی کی مہم چلائی گئی۔
اس مشترکہ کوشش کے نتیجے میں 3,90,000 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی، جس میں سے کئی نئی دستیاب جگہوں کو مفید سہولیات کے لیے دوبارہ مختص کیا گیا۔ اس کے علاوہ، مہم کے دوران کباڑ کو ٹھکانے لگانے سے 4,07,55,976 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی، جو صفائی ستھرائی کے حصول کے ساتھ پائیداری اور وسائل کے دانش مندانہ استعمال کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ محکمہ اور اس کے تحت کام کرنے والے اداروں نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے مہم کی رسائی اور تشہیر کو مزید وسعت دی۔
خصوصی مہم 6.0 کے تیاری کے مرحلے (15 ستمبر تا 30 ستمبر 2026) پرمحکمہ عمل درآمد کر رہا ہے۔ کھیلوں کا محکمہ خصوصی مہم 6.0 کو انتہائی مؤثر انداز میں نافذ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اس کا مقصد کام کی جگہوں پر صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار قائم کرنا اور انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کا محکمہ (ڈی اے آر پی جی) کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنا ہے۔
********
) ش ح ۔ ض ر۔ش ت)
U.No. 4651
(ریلیز آئی ڈی: 2319291)
وزیٹر کاؤنٹر : 9