وزارتِ تعلیم
طلبہ صاف ستھرے، سرسبز اور صحت مند وکست بھارت 2047 کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں: جناب پرہلاد جوشی
مرکزی وزیر تعلیم کی طلبہ سے صفائی پر مبنی سرگرمیوں کے لیے کم از کم 30 منٹ دینے کی اپیل
جناب پرہلاد جوشی نے گارگی کالج میں ’ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ شرمدان اور صفائی مہم کی قیادت کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 OCT 2026 3:03PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر تعلیم جناب پرہلاد جوشی نے آج ملک گیر ’ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ پہل کے تحت دہلی یونیورسٹی کے گارگی کالج میں شرمدان اور صفائی مہم کی قیادت کی۔ انہوں نے کالج کے احاطے میں ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے زور دیا کہ صفائی کا تعلق عوامی صحت اور فلاح و بہبود سے گہرا ہے اور سوچھتا کو مستقل عادت بنانے کے لیے اجتماعی شرکت کی اہمیت پربھی زور دیا۔

وزیر موصوف نے صفائی، ماحولیاتی شعور اور ذمہ دار شہری ہونے کے فروغ میں طلبہ کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ صرف تعلیمی اداروں ہی میں نہیں بلکہ اپنے گھروں اور عوامی مقامات پر بھی صفائی برقرار رکھیں۔ انہوں نے طلبہ سے صفائی سے متعلق سرگرمیوں کے لیے کم از کم 30 منٹ دینے کی اپیل کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ انفرادی کوششیں اجتماعی اقدامات کی ترغیب دے سکتی ہیں اور سوچھتا کو عوامی تحریک میں تبدیل کر سکتی ہیں۔

جناب پرہلاد جوشی نے نوجوانوں میں جسمانی تندرستی اور بیرونی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کھیلوں میں حصہ لیں، کھیل کے میدانوں میں وقت گزاریں اور اسکرین پر مبنی سرگرمیوں کے ساتھ مناسب توازن قائم رکھیں۔

وزیر موصوف نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ 2047 تک وکست بھارت کی تعمیر کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کریں، کیونکہ ذمہ دار شہری ہونے اور فعال شرکت کے ذریعے اس وژن کو عملی جامہ پہنانے اور ایک صاف ستھرا، سرسبز اور صحت مند ہندوستان کی تعمیر میں طلبہ کلیدی ستون ہیں۔
اس موقع پر دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ، کالج کے فیکلٹی ارکان اور وزارت کے اعلیٰ عہدیداران موجود تھے۔

****
ش ح۔ رک۔
U No. 4634
(ریلیز آئی ڈی: 2319096)
وزیٹر کاؤنٹر : 8