وزارات ثقافت
وزیراعظم کے یادگاری تحائف کی نیلامی کے آٹھویں ایڈیشن میں ہریانہ کی کھیل حصولیابیاں مرکز توجہ
ہریانہ کے سات یادگاری تحائف میں تین پیرالمپک گولڈ میڈلسٹس کے ذریعہ پیش کردہ اشیاء کے ساتھ ساتھ ریاست کے مذہبی اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرنے والی اشیاء بھی شامل
نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم 'نمامی گنگے پروجیکٹ' میں جائے گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 OCT 2026 5:22PM by PIB Delhi
اس ایڈیشن میں ہریانہ کے سات یادگاری تحائف شامل ہیں، جن میں کھیل حصولیابیاں اس مجموعے کا ایک نمایاں حصہ ہیں۔ پانچ اشیاء کھیلوں سے متعلق ہیں، جبکہ دیگر اشیاء ریاست کے مذہبی اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتی ہیں۔
عوامی بولی کے لئے دستیاب ، یہ یادگاری تحائف کامیابی اور انتھک محنت کی کہانیاں اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہیں۔ اس نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی نمامی گنگے پروجیکٹ میں جائے گی۔
ہریانہ کے پیرالمپک چیمپئنز کا احترام



نمایاں اشیاء میں ہروندر سنگھ کی طرف سے پیش کیا گیا ایک تیر شامل ہے، جو تیر اندازی میں پیرالمپک گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ہندوستانی بنے ۔ دو تحائف نودیپ سنگھ سے وابستہ ہیں، جنہوں نے پیرس 2024 پیرالمپک میں مردوں کے ایف 41 نیزہ پھینک کے مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ ان کی ٹوپی اور دستخط شدہ شرٹ عوام الناس کو اس شاندار کھیل حصولیابی سے جڑی یادگار اشیا اپنا بنانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
اس مجموعے میں پیرالمپک بیڈمنٹن گولڈ میڈلسٹ نتیش کمار کی طرف سے پیش کیا گیا ایک اصلی یونیکس بیڈمنٹن ریکیٹ اور بھارتی ٹیم کی شرٹ بھی شامل ہے۔ یہ تمام اشیاء مجموعی طور پر بھارت کی کھیل حصولیابیوں میں ہریانہ کے گراں قدر تعاون کی نمائندگی کرتی ہیں۔
ہریانہ کا مذہبی اور ثقافتی ورثہ


کھیل کی یادگاروں کے ساتھ ساتھ اس مجموعے میں ماتا شیتلا دیوی کا دھات کا ایک مجسمہ بھی شامل ہے۔ اعلیٰ معیار کی دھات سے تیار کردہ اس مجسمے میں انتہائی باریک اور خوبصورت نقاشی کی گئی ہے اور اس کی چمکدار ساخت اس کے روحانی حسن کو مزید نکھارتی ہے۔
شریمد بھگود گیتا کے ساتھ ہریانہ کے گہرے تعلق کی عکاسی کرنے والی دھرم شیتر کروکشیتر کی 'گیتا اپدیش استھلی' کی یاد دلانے والا ایک سووینیر بھی اس مجموعے کی زینت بنا ہوا ہے۔
وزیرِ اعظم کے یادگاری تحائف کی نیلامی کے اس آٹھویں ایڈیشن میں شامل یہ سات تحائف مجموعی طور پر ہریانہ کے مختلف پہلوؤں کو یکجا کرتے ہیں۔ یہ نیلامی ان تحائف کو ایک بڑا عوامی مقصد بناتی ہے، جہاں اس سے حاصل شدہ رقم ’ نمامی گنگے پروجیکٹ ‘ میں مدد کرتی ہے ۔
نیلامی کی تواریخ، شرکت کی تفصیلات اور مکمل کیٹلاگ دیکھنے کے لیے، وزیرِ اعظم کے تحائف کی ای-نیلامی کے لیے آفیشل پورٹل پر جائیں : pmmementos.gov.in
*****
(ش ح- ن ا)
U.N:4589
(ریلیز آئی ڈی: 2318728)
وزیٹر کاؤنٹر : 7