وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

مدھیہ پردیش–کرناٹک یوا سنگم مرحلہ ہفتم کے وفد نے ثقافتی دریافت اور نوجوانوں کے تبادلے کے سفر کا آغاز کیا


وفد نے کرناٹک کے گورنر سے ملاقات کی اور ریاست کے مالا مال ثقافتی ورثے سے واقفیت حاصل کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 OCT 2026 8:48PM by PIB Delhi

وزارتِ تعلیم کا محکمۂ اعلیٰ تعلیم، نوجوانوں کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے مقصد سے ’’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘‘ پروگرام کے تحت یوا سنگم مرحلہ ہفتم کا انعقاد کر رہا ہے۔

مدھیہ پردیش–کرناٹک وفد کو اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر، بھوپال کو رابطہ ادارہ مقرر کرتے ہوئے 26 ستمبر 2026 کو روانہ کیا گیا۔ یہ وفد مرکزی یونیورسٹی آف کرناٹک کی میزبانی میں کرناٹک کا دورہ کر رہا ہے، جہاں اسے ریاست کے مالا مال ورثے، روایات، کھانوں، قدرتی مناظر اور ثقافتی تنوع سے واقف ہونے کا موقع ملے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261002205007_1730df.jpg

اس دورے کی ایک اہم خصوصیت مدھیہ پردیش کے وفد کی کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت سے 1 اکتوبر 2026 کو ملاقات تھی۔ اس ملاقات کے ذریعے نوجوان مندوبین کو کرناٹک کے ثقافتی ورثے اور قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے اور عوام کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینے میں نوجوانوں کے کردار کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261002205015_0ac5f9.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261002205025_e0c067.jpg

ثقافتی اور تعلیمی تجربے کے ایک حصے کے طور پر مندوبین نے بیدر قلعہ اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، بنگلورو (آئی آئی ایم بنگلورو) کا دورہ کیا۔

30 ستمبر 2026 کو وفد نے پدم شری رشید احمد قادری سے بھی ملاقات کی، جو بیدری کاری کے روایتی فن میں اپنی خدمات کے لیے معروف ہیں۔ اس ملاقات کے ذریعے مندوبین کو اس دست کاری، اس کی مالا مال روایتی میراث اور ہندوستان کے روایتی علم و ثقافتی ورثے کے تحفظ کی اہمیت کو سمجھنے کا موقع ملا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261002205032_ae7fa2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261002205039_2e18c3.jpg

مندوبین نے گوردوارہ سری نانک جھیرا صاحب کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے اس تاریخی مقام سے وابستہ روحانی اور ثقافتی روایات کا تجربہ کیا۔ اس دورے کے ذریعے انہیں خطے کے متنوع مذہبی اور ثقافتی ورثے کو سمجھنے اور اس کی قدر کرنے کا موقع ملا۔

یوا سنگم وزارتِ تعلیم کے محکمۂ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے ’’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘‘ پروگرام کے تحت شروع کیا گیا نوجوانوں کے باہمی تبادلے کا ایک اہم اقدام ہے۔ اس کا مقصد تجرباتی تعلیم اور ثقافتی تبادلے کے ذریعے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے نوجوانوں کے درمیان باہمی مفاہمت کو فروغ دینا اور باہمی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔

اس اقدام کے تحت نوجوان شرکا کو مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی ثقافتی روایات، تعلیمی اداروں، اختراعی نظام اور ترقیاتی اقدامات کا براہِ راست تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image006_20261002205048_943576.jpg

یہ پروگرام پانچ موضوعاتی ستونوں پر مرکوز ہے: سیاحت، روایات، ترقی، عوام کے درمیان باہمی روابط اور ٹیکنالوجی۔ یہ ستون شرکا کو مختلف خطوں کے متنوع ثقافتی، سماجی، تعلیمی، تکنیکی اور ترقیاتی پہلوؤں کو سمجھنے اور ان کا تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-4563


(ریلیز آئی ڈی: 2318569) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Kannada