وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے ڈنگھی مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر نیتھرا کُمانن کو مبارک باد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 OCT 2026 6:07PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے ڈنگھی مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر نیتھرا کُمانن کو مبارک باد دی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بھارت کے لیے واقعی ایک بڑی کامیابی ہے۔

جناب مودی نے نیتھرا کُمانن کے لیے مسلسل کامیابی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ملک میں کھلاڑیوں کی نئی نسل کے لیے تحریک کا باعث بنیں گی۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا:

’’ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے ڈنگھی مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر نیتھرا کُمانن کو مبارک باد! یہ بھارت کے لیے واقعی ایک بڑی کامیابی ہے۔ دعا ہے کہ وہ مسلسل نئی بلندیوں کو چھوتی رہیں اور ہمارے ملک میں کھلاڑیوں کی نئی نسل کے لیے تحریک کا باعث بنیں: وزیر اعظم نریندر مودی‘‘

 

 

***

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-4545


(ریلیز آئی ڈی: 2318383) وزیٹر کاؤنٹر : 6