وزارت خزانہ
سی بی این مدھیہ پردیش یونٹ نے 4.240 کلو افیون ضبط کی، ایک شخص گرفتار
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 OCT 2026 3:17PM by PIB Delhi
منشیات کے خلاف جاری مسلسل کارروائیوں کے سلسلے میںسنٹرل بیورو آف نارکوٹکس (سی بی این)، ایم پییونٹ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر 30 ستمبر 2026 کو کنجارڈا–مناسا روڈ پر ہیرو گلیمر موٹر سائیکل کو روکا اور اس سے 4.240 کلو افیون برآمد کی۔ اس ضبطی کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ممنوعہ اشیا کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی ضبط کرلی گئی۔
نیمچ رجسٹریشن نمبر والی ہیرو گلیمر موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص کے کنجارڈا سے مناسا کی جانب تقریباً 5–4 کلو افیون لے جانے کی مخصوص خفیہ اطلاع موصول ہونے پر پی اینڈ آئی سیل، سی بی این مندسور کے افسران کی ایک ٹیم کو مشتبہ راستے پر تعینات کیا گیا۔
ٹیم نے کنجارڈا–مناسا روڈ پر سخت نگرانی برقرار رکھی۔ مشتبہ موٹر سائیکل کی شناخت ہونے کے بعد افسران نے اسے روک کر مکمل تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران دو پیکٹ برآمدہوئے، جن میں مجموعی طور پر 4.240 کلو افیون موجود تھی۔

ہیرو گلیمر موٹر سائیکل، جس سے افیون برآمد کی گئی
تمام ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد برآمد شدہ افیون اور ہیرو گلیمر موٹر سائیکل کو نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ، 1985 کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کرلیا گیا اور ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔
مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ ممنوعہ اشیا کے ماخذ اور ان کی مقررہ منزل کا پتہ لگایا جاسکے اور غیر قانونی اسمگلنگ کے نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد، اگر کوئی ہوں، کی شناخت کی جاسکے۔
سنٹرل بیورو آف نارکوٹکس خفیہ معلومات کی بنیاد پر مسلسل نفاذی کارروائیوں کے ذریعے منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور اس کے غلط استعمال کے خلاف کارروائی کے لیے پُرعزم ہے اور نشہ مکت بھارت کے وژن کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
***
ش ح۔م ش ۔ م ر
U-NO.4525
(ریلیز آئی ڈی: 2318226)
وزیٹر کاؤنٹر : 10