وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے سابق وزیرِ اعظم لال بہادر شاستری کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 OCT 2026 9:09AM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے سابق وزیرِ اعظم جناب لال بہادر شاستری کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ لال بہادر شاستری جی کی سادگی اور ملک کے لیے ان کی لگن آج بھی بے حد متاثر کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاستری جی کی نرم مزاج شخصیت ہر ہندوستانی کے لیے باعثِ فخر ہے، جبکہ ان کا عزم چٹان کی طرح مضبوط تھا۔
وزیرِ اعظم نے ایکس پر لکھا:
”لال بہادر شاستری جی کو خراجِ عقیدت، جن کی سادگی اور ملک کے لیے لگن آج بھی بے حد متاثر کن ہے۔“
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-4500
(ریلیز آئی ڈی: 2318091)
وزیٹر کاؤنٹر : 9