کامرس اور صنعت کی وزارتہ
حکومت نے برآمد شدہ مصنوعات پر محصولات اور ٹیکسوں میں چھوٹ (آر او ڈی ٹی ای پی) اسکیم میں 31 دسمبر 2026 تک توسیع کر دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 OCT 2026 11:00AM by PIB Delhi
محکمہ تجارت نے نوٹیفکیشن نمبر 41/2026-27 مورخہ 30 ستمبر 2026 کے ذریعے برآمد شدہ مصنوعات پر ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں چھوٹ (آر او ڈی ٹی ای پی) اسکیم کی مدت کو 31 دسمبر 2026 تک بڑھا دیا ہے۔ یہ سہولت گھریلو ٹیرف ایریا (ڈی ٹی اے) یونٹس، ایڈوانس اتھورائزیشن (اے اے) ہولڈرز، اسپیشل اکنامک زون (ایس ای زیڈ) یونٹس اور ایکسپورٹ اورینٹڈ یونٹس (ای او یو) کے ذریعے کی جانے والی برآمدات کے لیے دستیاب ہوگی۔
آر او ڈی ٹی ای پی اسکیم برآمد شدہ مصنوعات پر عائد ایسے مرکزی، ریاستی اور مقامی ڈیوٹی، ٹیکسوں اور محصولات کی واپسی کرتی ہے جو ان مصنوعات کی لاگت میں شامل ہو جاتے ہیں اور جن پر کسی دوسری اسکیم کے تحت رعایت نہیں ملتی۔ اس میں پہلے مرحلے کے مجموعی بالواسطہ ٹیکس بھی شامل ہیں۔
موجودہ آر او ڈی ٹی ای پی شرحیں اور ویلیو کیپس، جیسا کہ اپینڈکس 4 آر اور اپینڈکس 4 آر ای میں مطلع کیا گیا ہے، 30 ستمبر 2026 کو نافذ شرحوں کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران برقرار رہیں گی اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
مذکورہ اقدام مسابقتی معیشتوں کے مقابلے میں بین الاقوامی منڈیوں میں برآمد کنندگان کے لیے مساوی مواقع پیدا کرکے ان کی معاونت کرنے کے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
***
UR-4505
(ش ح۔اس ک )
(ریلیز آئی ڈی: 2318088)
وزیٹر کاؤنٹر : 7