وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم مومنٹو کی ای-نیلامی میں پنجاب کی وارثت، بھانگڑا اور دلجیت دوسانجھ نمایاں


پی ایم مومنٹو کی ای-نیلامی میں پنجاب کے مذہبی معتقدات، وراثت اور معاصر ثقافت کی عکاسی کرنے والی یادگاروں کے لیے بولی لگانے کا موقع

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 OCT 2026 5:16PM by PIB Delhi

پنجاب کے مختلف رنگوں، اس کے مذہبی معتقدات، تاریخ، موسیقی، رقص اور زندہ روایات پی ایم مومنٹوکی ای-نیلامی 2026 میں پیش کی گئی یادگاروں کے منفرد مجموعے میں نمایاں طور پر درج ہیں۔ گولڈن ٹیمپل کے چھوٹے سانچے، سکھ مذہبی شخصیات کے پورٹریٹ، بھانگڑا اور دلجیت دوسانجھ کے عالمی موسیقی کے سفر کی جھلک سےپنجاب کے لازوال ورثے اور عصری ثقافتی اظہار کو یکجاکیا گیا ہے۔

.

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261001171811_fac895.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261001171816_d2caa2.jpg

 

گولڈن ٹیمپل کی ایک مومنٹوسری ہرمندر صاحب کا نہایت باریک اور تفصیلی چھوٹا سانچہ ہے، جبکہ دوسری مومنٹومیں اس مقدس مقام کو شیشے کے گنبد کے اندر پیش کیا گیا ہے، جس سے منفرد تاثر پیدا ہوتا ہے۔ دونوں یادگاری اشیاء امرتسر کے اس معروف تاریخی مقام کی تعمیراتی اور روحانی اہمیت کی عکاسی کرتی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261001171822_b02504.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261001171827_bfad79.jpg

 

اس مجموعے میں گرودوارہ مینجنگ کمیٹی، گروباغ، وارانسی کی جانب سے پیش کیے گئے چاندی کے فریم میں سجے گرو نانک دیو کے پورٹریٹ کے ذریعے گرو نانک دیو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ ایک دوسرے فن پارے میں ماتا گجری جی کو کم عمر صاحبزادوں زورآور سنگھ اور فتح سنگھ کے ساتھ دکھایا گیا ہے، جو سکھ تاریخ میں ان کے مقام اور ان کی داستان سے وابستہ حوصلے، قربانی اور عقیدے کی اقدار کی یاد دلاتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261001171834_7747bb.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image006_20261001171839_7fc76b.jpg

 

پنجاب کی ثقافتی شناخت بھانگڑے کی ایک پینٹنگ کے ذریعے نمایاں ہوتی ہے، جس میں اس روایتی لوک رقص کی حرکات، رنگا رنگی اور جشن کی روح کوبھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس مجموعے میں عصری رنگت بھی ظاہر کی گئی ہے جس میں دلجیت دوسانجھ کے ‘دل-لومیناتی ٹور’ کا فوٹو پرنٹ پنجابی موسیقی اور مقبول ثقافت کی عالمی رسائی کی عکاسی کرتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image007_20261001171844_9a5899.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image008_20261001171849_595103.jpg

 

ایک اور قابلِ ذکر مومنٹو سنت شری سیوالال مہاراج کا فریم شدہ پورٹریٹ ہے، جس میں روحانی اور سماجی مصلح کو آشیرواد دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس مجموعے میں سنہرے دھاگے سے کشیدہ  زعفرانی رنگ کے گرودوارہ ہیڈ اسکارف بھی شامل ہیں، جو روایتی طور پر سکھ عبادت گاہوں میں عاجزی اور عقیدت کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

مجموعی طور پر یہ یادگاری اشیاء مقدس مقامات اور روحانی روایات سے لے کر لوک ثقافت اور معاصر موسیقی تک ایک ایسی داستان بیان کرتی ہیں، جو پنجاب سے وابستہ متنوع ثقافتی اظہار کی جھلک پیش کرتی ہے۔

پی ایم مومنٹوکی ای-نیلامی میں عوام کو ان یادگاری اشیاءکے لیے بولی لگانے کا موقع دیا گیا ہے۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم ‘نمامی گنگے مشن’ کے لیے استعمال کی جائے گی۔ بولی لگانے کے لیے pmmementos.gov.inملاحظہ کریں۔

 

*****

ش ح۔م ش ع۔ اش ق

U. No- 4461


(ریلیز آئی ڈی: 2317850) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी